پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل ، تیسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں ، مصباح الحق

پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل ، تیسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں ، مصباح ...

شارجہ (اے این این )پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کاتیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا میچ صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی طرح تیسرا ٹیسٹ بھی اپنے نام کرنے کے لئے پر امید ہیں اور پوری ٹیم جیت کے لئے پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ٹیسٹ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے یہ ٹیسٹ جیت کر ہم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اپنے نام کریں گے جو ہماری بہت بڑی کامیابی ہوگی ٹیم پورے جذبہ کے ساتھ میدان میں اترے گی دوسری جانب اس سے قبل کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 178 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں ایک صفر سے برتری اپنے نام کررکھی ہے جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا ۔ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت مصباالحق کریں گے جبکہ انگلینڈ ٹیم کی قیادت السٹر کک کریں گے ۔ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے مابین ایک سیریز کا آغاز ہوگاتاہم ایک روزہ سیریز کی تیاری کے لئے انگلینڈ کی ٹیم ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی جو 8 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔ ون ڈے سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 11نومبرکو کھیلاجائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی