ٹینس چیمپئن شپ،واپڈا کے کھلاڑیوں نے مینز سنگلز اور ڈبلز ٹائٹل جیت لئے

ٹینس چیمپئن شپ،واپڈا کے کھلاڑیوں نے مینز سنگلز اور ڈبلز ٹائٹل جیت لئے

لاہور (کامرس رپورٹر)واپڈا کے کھلاڑیوں نے 5ویں سید تجمل عباس میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ 2015ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں اختتام پذیر ہونے والے اس سات روزہ ٹورنامنٹ میں مینز سنگل اور مینز ڈبل کے ٹائٹل اپنے نام کئے جبکہ ویمنز سنگل ٹائٹل میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے جانے والے مینز سنگل کے فائنل میں واپڈا کے عقیل خان نے واپڈا ہی کے محمد عابد کو 6-3اور 6-2سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔مینز ڈبل ٹائٹل واپڈا کے عقیل خان اور ہیراعاشق پر مشتمل جوڑی کے نام رہا ۔ فائنل میں یہ جوڑی واپڈا ہی کے شہزاد خان اور یاسر خان پر مشتمل جوڑی کے مد مقابل تھی۔ تاہم مینز سنگل کے سیمی فائنل میں شہزاد خان کے زخمی ہونے پر عقیل خان اور ہیرا عاشق کو واک اوور دے دیا گیا۔ویمنز سنگل فائنل میں اسلام آباد کی سارہ محبوب نے واپڈا کی سارہ منصور کو 7-5اور 7-5سے شکست دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی