پونٹنگ کا دوبارہ کوچنگ شروع کرنے کا فیصلہ

پونٹنگ کا دوبارہ کوچنگ شروع کرنے کا فیصلہ

سڈنی (اے این این)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کوچنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ 2013 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رکی پونٹنگ نے متعدد ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ انہیں کوچنگ کا کردار دینا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے ان سے کئی بار رابطہ بھی کیا گیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی