بلیو ٹی اے ٹینس، ثا نیہ اور مارٹینا نے فائنل میں جگہ بنا لی

بلیو ٹی اے ٹینس، ثا نیہ اور مارٹینا نے فائنل میں جگہ بنا لی

سنگاپور (اے پی پی) ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ انڈو سوئس جوڑی نے سیمی فائنل میں ہاؤ چنگ چن اور ینگ جان چن کو شکست سے دوچار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں جاری ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جوڑی بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگس نے چائنیز تائپے کی ہاؤ چنگ چن اور ینگ جان چن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-2 رہا فاتح جوڑی نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ و ہ اگلے میچ میں بھی اسی طرح عمدہ کھیل پیش کرینگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی