قائد اعظم ٹرافی کا دوسرا راؤنڈ کل مختلف شہروں میں شروع ہوگا

قائد اعظم ٹرافی کا دوسرا راؤنڈ کل مختلف شہروں میں شروع ہوگا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کا دوسرا راؤنڈ کل چار میچوں کے ساتھ ملک بھر کے مختلف شہروں میں شروع ہوگا،میچز اسلام آباد،پشاور،حیدرآباد اور لاہو ر میں ہوں گے۔ پہلا میچ اسلام آباد اور ایس این جی پی ایل کے مابین ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں پشاور اور یو بی ایل کی ٹیمیں ارباب نیاز سٹیڈیم ، پشاور میں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا میچ حیدر آباد اور ایس ایس جی سی کے مابین نیاز سٹیڈیم، حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور بلیوز اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں گروپس میں چار ریجنل اور چار ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو رکھا گیا ہے اور ہر گروپ سے چار، چار ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کریں گی اور اس مرحلے میں دونوں ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیں گی جن کے درمیان فائنل 3 سے 7 جنوری تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں اسلام آباد، پشاور، حیدرآباد، لاہور بی، یو بی ایل، ایس این جی پی ایل، پورٹ قاسم اور ایس ایس جی سی جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹ، لاہور وائٹ، راولپنڈی، فاٹا، واپڈا، این بی پی، کے آر ایل اور ایچ بی ایل شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی