آسٹریلوی کرکٹرمچل جانسن کل 34 ویں سالگرہ منائیں گے

آسٹریلوی کرکٹرمچل جانسن کل 34 ویں سالگرہ منائیں گے

سڈنی(اے این این )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے باؤلر مچل جانسن کل پیر کو اپنی 34 ویں سالگرہ منائیں گے ۔وہ 2 نومبر 1981 کو آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 71 ٹیسٹ،153 ایک روزہ اور 30 ٹوئنٹی 20میچز کھیلے ۔

ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 2034 رنز اور306 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 951رنز اور 239 کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں وہ 109 رنز اور 38 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ مچل جانسن نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 8 سے 12 نومبر 2007کو سری لنکا کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 23 اگست 2015 کو انگلینڈ کیخلاف کھیلا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی