کمشنر لاہورکا شہرسمیت قصوراور ننکانہ کادورہ ،پولنگ عمل کاجائز ہ لیا

کمشنر لاہورکا شہرسمیت قصوراور ننکانہ کادورہ ،پولنگ عمل کاجائز ہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول سول لائنزلاہور کے پولنگ اسٹیشن کے دورہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت ضلع ننکانہ اور قصور میں الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عملداری کو یقینی بنایا گیا ہے اور مجموعی طور پر پولنگ پرامن طریقے سے سرانجام پائی ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے بلدیاتی انتخابات کے جائزے کے لیے ضلع قصور اور ضلع ننکانہ کا دورہ بھی کیا۔کمشنر لاہور نے ڈی سی او قصور کے ہمراہ مرکزی کنٹرول روم، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قصور اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قصور کا دورہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ قصور میں فائرنگ کے کسی واقعہ میں کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان کے ہمراہ ضلع ننکانہ کے مختلف پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ضلع ننکانہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موڑ کھنڈا اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول موڑکھنڈا کا دورہ کیا اور اس کے بعد انہوں نے ضلع ننکانہ کی تحصیل شرقپور کے پولنگ اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا۔بعدازاں کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے لاہور کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کے لیے لاہور کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔