سعودی سلامتی کیلئے جنرل راحیل کا بیان عالم اسلام کی آواز ہے ،مولانا عبد الخبیر آزاد

سعودی سلامتی کیلئے جنرل راحیل کا بیان عالم اسلام کی آواز ہے ،مولانا عبد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر )عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزاد چیئرمین مجلس علماء پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی کے حوالہ سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان کو عالم اسلام کی آواز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تقدس کے تحفظ اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی سلامتی ،عزت اور وقار کیلئے پوری امت مسلمہ متحد ہے اور کوئی میلی آنکھ سعودی عرب کی سلامتی کیخلاف نہیں اٹھ سکتی مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ دنیا کی ایک چوتھائی قوم پونے دو ارب مسلمان سعودی عرب کا دفاع کرنے کیلئے اٹھ کھڑے ہونگے اور دنیا کی کوئی طاقت نے سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ ابراہ کے لشکر کی طرح نست و نابود ہوجائیگا سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کی حفاظت دنیا بھر کے مسلمانوں کا ایمان ہے اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا یہ بیان کہ سعودی عرب کی سلامتی کو اگر خد انخواستہ کو کوئی خطرہ ہوا تو پاک فوج اس کا سخت جواب دیگی کا بیان دیکر جنرل راحیل شریف نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں کیو نکہ پوری دنیا پاکستان کو اسلام کا قلعہ سمجھتی ہے اور اسطرح دنیا بھر کے مسلمان پاکستان کو اسلام اور مسلم امہ کا محافظ تصور کرتے ہیں اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا یہ بیان عالم اسلام کے جذبات ترجمان ہے جسکا جتنا بھی خیر مقدم کیا جائے کم ہے ۔