بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی،جھگڑے الیکشن کمیشن کی بے بسی کاواضح ثبوت ہیں،جمیل ملک

بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی،جھگڑے الیکشن کمیشن کی بے بسی کاواضح ثبوت ...

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ پہلے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی اور لڑائی جھگڑے الیکشن کمیشن کی بے بسی کاواضح ثبوت ہیں،بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے غلط انتخابی نشان کی چھپائی بھی بدانتظامی اور نااہلی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا ا لیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کروانے میں ناکام نظر آرہا ہے،بعض اضلاع میں انتخابی عملے کو مناسب تربیت ہی نہیں دی گئی،یہی صورتحال برقرار رہی تو قوم سیاسی ڈاکوؤں ،لٹیروں اور چوروں سے کبھی بھی نجات حاصل نہیں کرسکے گی، میگا کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث مافیا ہر جگہ طاقتور نظر آرہا ہے اورحکومتی امیدوار سر عام ریاستی وسائل کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں،الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کسی بھی امیدوار کیخلاف مؤثر کاروائی نہیں کی، پہلے مرحلہ کا انتخابی عمل دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں الیکشن لڑنا صرف جاگیرداروں ،سرمایہ داروں اور بھتہ خوروں کا ہی کام ہے،کوئی بھی شریف آدمی الیکشن میں حصہ لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا،انہوں نے مزید کہا وزیراعلیٰ سندھ کی صاحبزادی ایم این اے نفیسہ شاہ کا الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد ہمارے سسٹم کی تباہی کو ظاہر کرتا ہے جس کیلئے سرخ انقلاب کی ضرورت ناگزیر ہوتی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1