کے پی زلزلہ زدگان کوپنجاب سے میڈیکل ٹیمیں بھجوانے کا سلسلہ جاری

کے پی زلزلہ زدگان کوپنجاب سے میڈیکل ٹیمیں بھجوانے کا سلسلہ جاری

لاہور( جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ خیبر پختونخواہ میں زلزلہ زدگان کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پنجاب سے میڈیکل ٹیمیں بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہفتہ کے دن سرگنگا رام ہسپتال سے 21 رکنی میڈیکل ٹیم 2 ایمبولینسز اور ادویات لے کر کے پی کے روانہ ہو گئی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالباسط نے بتایا کہ 21 رکنی ٹیم اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سبحان شاہد کی سربراہی میں روانہ کی گئی ہے جس میں ڈاکٹرز کے علاوہ نرسز ، ڈسپنسرز ، آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ اور وارڈ اٹنڈنٹ شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم اپنے ساتھ ادویات کا اسٹاک بھی لے کر گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں روٹیشن پر میڈیکل ٹیموں کو کے پی کے بھجوایا جا رہا ہے اور اگر ضرورت محسوس کی گئی تو سرگنگا رام ہسپتال سے مزید ڈاکٹرز کو خیبرپختونخواہ کے مصیبت زدہ بھائیوں کے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھجوایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1