فنکاروں کے درمیان مقابلہ خوب رہا

فنکاروں کے درمیان مقابلہ خوب رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان میں ٹین پن کے فروغ کے لئے جو اقدامات کئے جارہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں کسی بھی کھیل میں ترقی کیلئے اس کو ملک میں فروغ دینا بہت ضروری ہے اس طرح نئے ٹیلنٹ کو منظر عام پر آنے کاب ھرپور موقع ملتا ہے اور وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کھیل میں مہارت سے شہرت کا باعث بنتا ہے اس کھیل کو بھی دیگر کھیلوں کی طرح اگر ملک میں فروغ دیا جائے تو جس طرح اس کو دیگر ممالک میں پذیرائی حاصل ہے اسی طرح پاکستان میں بھی ضرور ہوجائے گی اس حوالے سے اپ ٹاؤن ایلے لاہور ڈیفنس بہت اہم کردار ادا کررہا ہے یہ لاہور کا واحد ایسا ایلے ہے جہاں پر اس کھیل کو نہ صرف فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں بلکہ یہاں پر انٹرنیشنل سطح کی سہولیات بھی دستیاب ہیں یہاں پر کھیلنے کے لئے آنے والے کھلاڑی یہاں پر کئے گئے انتظامات سے مطمئن ہیں باقاعدہ طور پر ایونٹس کا انعقاد ہوتا ہے جس میں مختلف کالجز کے طلباء و طالبات بھرپور شرکت کرتے ہیں اور اس کھیل میں اپنے شوق کی تکمیل کرتے نظر آتے ہیں اس طرح ان میں موجود ٹیلنٹ بھی منظر عام پر آتا ہے اب تک بے شمار ایونٹس کا انعقاد ہوچکا ہے جس میں انعامات بھی تقسیم کئے جاتے ہیں جس سے ان ایونٹس میں شریک کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان میں مزید آگے بڑھنے کا جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسز ناہید جعفری نے بتایا کہ ہم اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کررہے ہیں اور ہمارا مقصد نہ صرف مردکھلاڑیوں کو منظر عام پر لیکر آنا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی ہم منظرعام پر لانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ پاکستان میں اس کھیل میں خواتین میں بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے او ر ہم انکی بھرپور حوصلہ افزائی کررہے ہیں ایسی اکیڈمیاں ہونی چاہئیے جو نچلی سطح سے اس کھیل کو فروغ دیں تاکہ پوری دنیا میں اس کھیل میں پاکستان کا نام بھی روشن ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کھیل کی ترقی کیلئے مستقبل میں بھی اقدامات اسی طرح کرتے رہینگے اور اس کھیل کو جب تک ہم عروج پر نہیں لیکر جاتے ہم اس مقصد کو پورا کریں گے گزشتہ دنوں منعقد ایونٹ میں مختلف شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور اس کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ان میں نامور اداکارہ مایا علی کا نام قابل ذکر ہیں جنہوں نے اس کھیل میں بھرپور حصہ لیا اور ایونٹ اپنے نام کرلیا اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اس کھیل کا بہت شوق ہے اور میں نے اس ایونٹ میں شرکت کرکے بہت انجوائے کیا میں اس کو ہمیشہ یاد رکھوں گی اس کھیل میں موجود ٹیلنٹ کو ہم اسی طرح منظر عام پر لاسکتے ہیں کہ ان کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور اس کھیل میں موجود ٹیلنٹ کو اس کا بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔
***

مزید :

ایڈیشن 1 -