وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کیلئے 27 ارب روپے کے فنڈز جاری

وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کیلئے 27 ارب روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پانی و بجلی ڈویژن کے دونوں سیکٹروں کے لئے مجموعی طور پر 27 ارب 1 کروڑ 91 لاکھ 40 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کھرب 42 ارب 40 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں 1200 میگاواٹ ایل این جی پاور پلانٹ بلوکی کے لئے 10 ارب روپے، 1200 میگاواٹ ایل این جی پاور پلانٹ حویلی شاہ بہادر شاہ کے لئے 10 ارب روپے، نواب شاہ میں ناران کینال کے لئے 6 کروڑ، سندھ سمال ڈیمون کی تعمیر کے لئے 26 کروڑ، دادو ۔ ٹھٹھہ میں رائٹ بنک کینال کے لئے 80 کروڑ، ڈیرہ بگٹی میں کچی کینال کے لئے 92 کروڑ 63 لاکھ، دادو میں نئی گج ڈیم کی تعمیر کے لئے 40 کروڑ، میرپور میں منگلہ ڈیم کے لئے 20 کروڑ، ورسک کینال کے لئے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

مزید : کامرس