امریکا میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ چار عشروں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

امریکا میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ چار عشروں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ چار عشروں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ امریکی محکمہ محنت کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ملک میں بے روزگاروں کی مجموعی تعداد جنہیں عام طور پر ملازمتوں سے نکالے گئے افراد تصور کیا جاتا ہے، کم ہو کر دو لاکھ 60 ہزار رہ گئی جو 1973ء کے بعد ملک میں بے روزگاروں کی کم ترین تعداد ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ عرصہ کے دوران نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں بلکہ اجرتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس