فلم ’شاندار‘ کی ناکامی کیلئے میرے لئے مایوس کن ہے، عالیہ بھٹ

فلم ’شاندار‘ کی ناکامی کیلئے میرے لئے مایوس کن ہے، عالیہ بھٹ
فلم ’شاندار‘ کی ناکامی کیلئے میرے لئے مایوس کن ہے، عالیہ بھٹ

  

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فلم ’شاندار‘ کی ناکامی کیلئے میرے لئے مایوس کن ہے اور یہ میرے کیریئر کی پہلی فلاپ فلم ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ میری فلم شاندار کیرئیر کی پہلی فلاپ فلم بنی ہے اور یہ بات میرے لئے کافی مایوس کن ہے۔ عالیہ نے کہا کہ مایوسی کسی بھی فلم کا حصہ ہوتی ہے اور اب میں اس سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہوں، فلم شاندار میں عالیہ بھٹ کے ہمراہ شاہد کپور نے اہم کردار ادا کیا تھا، فلم ریلیز سے قبل ہٹ فلم کے طور پر دیکھی جارہی تھی تاہم ریلیز کے بعد فلم نہ تو باکس آفس پر کچھ کمال دکھا سکی اور نہ ہی شائقین کو خاص پسند آئی۔

مزید : کلچر