ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم دی پی نٹس کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
نیویارک(این این آئی) ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم دی پی نٹس کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ امریکی کامک بک کے معروف کردار اسنوپی اب فلموں میں بھی دکھائی دینگے ۔اسنوپی اینڈ چارلی براؤن دی پی نٹس کا نیا ٹریلر آتے ہی مقبول ہوگیا۔فلم کی کہانی معروف کارٹونسٹ چارلیز شوز کی کامک بک دی پی نٹس سے لی گئی ہے جس میں اسنوپی اپنی شرارتیں حرکتوں سے سب کو ہنساتا ہے۔اینی میٹڈ فلم کو کامک بک کے 65سال مکمل ہونے کی خوشی میں 6نومبر کو سینما ء گھروں میں ریلیز کیا جارہا ہے۔