معیاری کرداروں کیلئے کئی فلموں میں اداکاری کی آفر ٹھکرائی

معیاری کرداروں کیلئے کئی فلموں میں اداکاری کی آفر ٹھکرائی
معیاری کرداروں کیلئے کئی فلموں میں اداکاری کی آفر ٹھکرائی

  

نیویارک(نیٹ نیوز) ہالی وڈ کی مقبول اداکارہ کیرائلن نے کہا ہے کہ بے شمار کردار ادا کئے جنہیں شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی بھی ملی لیکن اس کے باوجود میری خواہش ہے کہ میں کسی ایسی فلم میں ایسا کردار ادا کروں جسے شائقین ہمیشہ یاد رکھیں معیاری کام کے لئے میں نے اب تک کئی فلموں میں اداکاری سے انکار کیا ہے کیونکہ میں کوئی بھی کردار قبول کرنے سے قبل اس کے بارے میں بہت سوچتی ہوں اس وقت میں دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اور ان میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں امید ہے کہ شائقین ان فلموں میں میرے جو کردار ہیں و ہ ضرور پسند کریں گے اس کے لئے علاوہ بھی کئی فلموں میں مجھے اداکاری کرنے کی آفرز ہیں لیکن میں نے اب جب تک یہ فلمیں ریلیز نہیں ہوتی اور کوئی فلم سائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید : کلچر