ہسپانوی حکام کا 35 لاپتہ تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی

ہسپانوی حکام کا 35 لاپتہ تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میڈرڈ(اے پی پی)سپین کے ساحلی محافظوں نے مراکش اور سپین کے درمیانی سمندر میں ڈوبنے والے 35 تارکین وطن کی تلاش ترک کر کے انہیں مکمل طور پر لاپتہ قرار دے دیا۔ ہسپانوی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز مراکش کی جانب سے آنے والی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی۔ ہسپانوی کوسٹ گارڈ نے امدادی آپریشن میں 15افراد کو بچالیا۔لیکن کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد بھی باقی ماندہ 35 تارکین وطن کو تلاش نہیں کیا جاسکا اور سمندر سے امدادی ٹیموں کو واپس بلا لیا گیا۔ کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ امدادی ٹیم کے دو افراد بھی اس امدادی آپریشن میں ہلاک ہوگئے ہیں

مزید :

عالمی منظر -