ریحام کی طلاق کی وجہ جمائمہ نہیں بلکہ ریحام کا ماضی ہے ،ڈیلی میل

ریحام کی طلاق کی وجہ جمائمہ نہیں بلکہ ریحام کا ماضی ہے ،ڈیلی میل

لاہور (خصوصی رپورٹ )برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان میں طلاق کی وجہ جمائما نہیں بلکہ ریحام خان کا ماضی ہے۔ دو ہفتے پہلے علیحدگی ہوچکی تھی۔ اعلان دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کے بعد ہونا طے پایا تھا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی ٹوٹنے کا الزام جمائما پر لگانا غلط ہے۔ ویدر گرل کا متنازعہ ماضی شادی ٹوٹنے کی وجہ بنا۔ اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں دو ہفتے سے الگ رہ رہے تھے اور یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات سے پہلے تک اس خبر کو عوام کے سامنے نہیں لایا جائے گا۔ اخبار کے مطابق عمران اور ریحام کی شادی شروع سے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہی۔ کپتان کی فیملی اور دوست کو مغربی کلچر میں رہی ریحام برداشت نہیں تھی۔ جب ریحام کے مغربی چال چلن سے انٹرنیٹ بھرا پڑا تھا۔

مزید : علاقائی