انتخابی مہم کے دوران قتل وغارت گری ،سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے

انتخابی مہم کے دوران قتل وغارت گری ،سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے

لا ہو ر(رپورٹ۔یو نس با ٹھ) پا کستا ن کی سیا سی تا ریخ انتخا بی مہم کے دورا ن خو نی وا قعا ت سے بری پڑی ہے ۔متحا ر ب سیا سی گر و پو ں اور انتخا بیِ مخا لفین کے درمیا ن لڑائی جھگڑوں اور فا ئر نگ کے وا قعا ت میں کئی افراد مو ت کے منہ مین چلے جا تے ہیں ۔جبکہ ہزا رو ں کی تعداد میں زخمی ہو نا بھی معمو ل ہے ۔2013 کے عا م انتخا ب میں انتخا بی رنجش نے 189افراد کی جا ن لے لی ۔جبکہ سا ل روا ں میں خیبرپختونخوا میں ہو نے وا لے بلد یا تی انتخا با ت میں 11افراد جا ن کی با ز ی ہا ر گئے ۔پنجا ب اور سند ھ میں ہو نے وا لے حا لیہ بلد یا تی انتخا با ت میں انتخا بی مہم کے اختتا م تک 14لو گ ما ر ے گئے اور زخمی بھی ہو ئے لا ہو ر میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے کا ر کنو ں کے تصاد م کے نتیجے میں دو سگے بھائی عا ر ف اور خر م شہزا د موت کے منہ میں چلے گئے۔ صو بہ سند ھ کے ضلع خیر پور کے علا قہ دارازاں شر یف میں دو گرو ہو ں میں تصادم کے نتیجہ میں 12افراد ہلا ک ہو ئے ۔یہ تصادم مسلم لیگ فنکشنل اور آزاد گروپ سچل سر مست کے درمیا ن ہواہے۔صوبہ سند ھ کے وزیرا علی قائم علی شا ہ کا تعلق بھی ضلع خیر پور سے ہے ۔فیصل آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ۔بلدیاتی انتخابات میں امن و اما ن کے حوالے سے آئی جی پو لیس پنجا ب مشتا ق احمد سکھیرا نے مو قف اختیا ر کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 12 اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کے موقع پر پنجاب پولیس غیر جانبدار رہے گی ۔ اور الیکشن کے دوران کسی بھی سیاسی جماعت کے امیدوار کوپرائیویٹ گارڈز بمعہ اسلحہ لیکر گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

مزید : علاقائی