کل سے کشمیر،کوئٹہ، اسلام آباد میں بارش ، مالاکنڈ، گلگت میں برفباری کاامکان

کل سے کشمیر،کوئٹہ، اسلام آباد میں بارش ، مالاکنڈ، گلگت میں برفباری کاامکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ موسمیات نے (کل ) پیر سے خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان،کشمیر،کوئٹہ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، کوئٹہ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیر سے بدھ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ۔ کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 03، ہنزہ، کالام، قلات اور استورمیں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چترال میں 05 ،گلگت، دیر02 اور ہنزہ میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ زلزلہ سے متاثرہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ اسی طرح قلات،زیارت سمیت صوبے کے دیگر سرد علاقوں میں بھی سردی میں اضافہ ہو نے لگا۔

مزید :

علاقائی -