شامی صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان خانہ جنگی ختم کرنے کی از سر نو کوششوں پر اتفاق

شامی صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان خانہ جنگی ختم کرنے کی از سر نو ...

ویانا (این این آئی)شامی صدر بشار الاسد کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شام میں خانہ جنگی ختم کرنے کی از سر نو کوششوں پر اتفاق ہو گیا ہے۔آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں شام کا اہم اتحادی ایران پہلی بار شریک ہوا تھا۔مذاکرات میں شریک ہونے والے مختلف ممالک کے وزرا نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ سے شام میں ایک نیا عمل شروع کرنے کے لیے کہا جائے جس کے تحت جنگی بندی ہو اور نئے انتخابات کرائے جا سکیں تاہم مذاکرات میں صدر بشار الاسد کے مستقبل پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ اس بابت تازہ مذاکرات دو ہفتوں میں ہوں گے۔دریں اثنا بات چیت سے قبل دمشق کے نواحی علاقے میں شامی حکومت کی جانب سے ہونے والے ایک حملے میں کم از کم 57 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ویانا مذاکرات باغیوں کے حمایت کرنے والے امریکہ اور ان کے حلیفوں سعودی عرب و ترکی اور شامی حکومت کے غیر ملکی اہم حلیفوں ایران اور روس کے درمیان کی خلیج کو کم کرنے کے لیے ہوا تھا۔تقریبا آٹھ گھنٹے کی بات چیت کے بعد مذاکرات میں شامل وزرا نے متعدد نکات پر رضامند? ظاہر کی جن میں یہ نکات بھی شامل تھے۔خیال رہے کہ چار سال سے جاری شام کی جنگ صدر بشار الاسد کے خلاف بغاوت سے شروع ہوئی تھی جس میں اب تک ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ایک کروڑ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر