یوکرین، شورش زدہ علاقے کے ایئرپورٹ پر راکٹ حملے میں فوجی اہلکار ہلاک

یوکرین، شورش زدہ علاقے کے ایئرپورٹ پر راکٹ حملے میں فوجی اہلکار ہلاک

کیف (اے پی پی) یوکرین کے شورش زدہ علاقے دونیسک کے ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کے نتیجہ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دونیستک کے ایئرپورٹ پرنامعلوم سمت سے آنے والے راکٹ کے نتیجہ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ یوکرین کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر