صوبائی دارالحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ڈیفنس اے زیڈ بلاک کے رہائشی عامر علی کے گھر سے چور20لاکھ مالیت کی نقد ی اورزیورات چراکر لے گئے جبکہ شادباغ تاج پورہ میں ڈوسے بیکری سے تین ڈاکو دولاکھ60ہزارکی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ جوہرٹاؤن میں دوڈاکوؤں نے عاشق سے 18لاکھ مالیت کی گاڑی اور نقدی،ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کرنواب اور اسکی فیملی سے 17ہزار اور اکمل اور اسکی فیملی سے دولاکھ، اقبال ٹاؤن میں جواد حیدر سے دولاکھ48ہزار،باغبانپو رہ میں فاروق سے ایک لاکھ18ہزار،جوہرٹاؤن میں ثونان سے 32ہزارکی نقدی اور زیورات لوٹ لئے۔ کاہنہ میں عبا س سے 80ہزاراوررکشہ جبکہ شالیمار میں عرفان سے 90ہزاراور مو ٹرسائیکل ،گلشن راوی میں اسد سے 40ہزار اور مو ٹرسائیکل چھین لی گئی علاوہ ازیں ڈیفنس بی میں احمد علی ،فیکٹری ایریا میں شعیب،جوہرٹاؤن میں جہانگیر،گرین ٹاؤن میں سلیم،شادباغ میں عاصم،شاہدرہ میں طارق،اقبال ٹاؤن میں مصطفی ،موچی گیٹ میں عدنان غالب مارکیٹ میں زاہد علی اور عظیم کی مو ٹرسائیکلیں اور مناواں میں شہباز،اقبال ٹاؤن میں رضوان،راوی روڈ میں علی نیاز اور گوالمنڈی طارق کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی