سبزہ زار ،اہل خانہ کی غیر مو جودگی میں ہمسائی نے 85ہزارچرالئے

سبزہ زار ،اہل خانہ کی غیر مو جودگی میں ہمسائی نے 85ہزارچرالئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل) سبزہ زار کے علاقہ میں گھر والی کی غیر مو جودگی میں ہمسائی نے گھر میں گھس کر 85ہزار روپے چوری کر لئے۔ متاثرہ خاتون انصاف کے حصول کے لئے تھانہ میں پہنچ گئی۔تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زارکی رہائشی عالیہ نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری ہمسائی انعم دو روز قبل میری غیر موجودگی میں ہمارے گھر آئی اور صندوق میں پڑے ہو ئے 85ہزار روپے چوری کرکے اپنے گھر چلی گئی۔بعدازاں ہم نے کسی ضروت کے تحت رقم لینے کے لئے صندوق دیکھا تو اس میں رقم نہیں تھی جس کے متعلق میں نے جب انعم سے پو چھا تو اس نے میرے ساتھ لڑنا شروع کردیا۔میرے خاوند نے رقم چوری ہو نے کی وجہ سے مجھے گھر سے نکال دیا ہے اور کہتا ہے کہ پہلے رقم لے کر آؤ پھر گھر آنا۔

مزید :

علاقائی -