باغبانپورہ، 35سالہ شخص نشہ کی زیادتی سے جاں بحق ہو گیا

باغبانپورہ، 35سالہ شخص نشہ کی زیادتی سے جاں بحق ہو گیا

لاہور(کرائم سیل) باغبانپورہ کے علاقہ میں 35سالہ شخص نشہ کی زیادتی سے جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ داروغہ والہ کے قریب مقامی افراد کو پھلوں کی ایک ریڑھی کے نیچے سے 35سالہ شخص کی نعش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ ظاہری طور پر نشہ کی زیادتی معلوم ہوتی ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر واضح ہوں گے۔

مزید : علاقائی