گوجرانوالہ :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

گوجرانوالہ :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) راہوالی کے علاقہ امرت پورہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار 45سالہ نامعلوم شخص کو کچل دیاجو مو ت حیات کی کشمکش کے بعد دم توڑ گیابتایاجاتا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار گوجرانوالہ سے وزیر آباد کی طرف جارہا تھا کہ اچانک پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا نعش کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے تاہم رات گئے تک اسکی شناخت نہ ہوسکی۔

مزید : علاقائی