سیالکوٹ: 2موٹر سائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئے ، ایک جاں بحق

سیالکوٹ: 2موٹر سائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئے ، ایک جاں بحق

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 2موٹر سائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئے ، ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ خواجہ صفدر روڈ پرجوڑیاں کلاں کے رہائشی 18سالہ شہزاد علی اور16سالہ محمد نعمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل خواجہ صفدر روڈ پر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں شہزاد علی موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد نعمان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : علاقائی