آتشزدگی کے مختلف واقعات، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

آتشزدگی کے مختلف واقعات، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق نواں کوٹ کے علاقہ میں محمد ابتسام کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جبکہ مناواں کے علاقہ میں منصور جنرل سٹور میں آگ لگنے سے دکان کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی