گوجرانوالہ: ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

گوجرانوالہ: ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) ٹریفک حادثات کے دوران معمر خاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ قلعہ دیدار سنگھ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے مابین تصادم ہو گیا جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالے کار سوار ظہیر، منور ، مسرت بی بی اور رفعت کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر معمر خاتون مسرت بی بی کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، علاوہ ازیں ونیہ والہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل نے سڑک عبور کرنیوالے نامعلوم شخص کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا تاہم مضروب کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ، جبکہ ٹریفک کے دیگر حادثات کا شکار ہونیوالوں میں سعید، افضال، جعفر، حماد، بلال، گل نواز، ہمایوں، امجد، فریحہ اور ثناء و غیرہ شامل ہیں ۔

مزید :

علاقائی -