ننکانہ:جعلی ووٹر پکڑا گیا

ننکانہ:جعلی ووٹر پکڑا گیا

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)جعلی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے ایک شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پولنگ اسٹیشن جسلانی خورد واربرٹن پر ایک نوجوان عدنان علی پے در پے جعلی ووٹ کاسٹ کر رہا تھا جسے پریذائڈنگ آفیسر نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا پولیس تھانہ واربرٹن نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی