نارنگ منڈی:دوشزہ سمیت 2خواتین گن پوائنٹ پر اغواء
نارنگ منڈی (نامہ نگار)نارنگ منڈی کے علاقہ میں ایک دوشیزہ اورشادی شدہ خاتون کواغوا ء کرلیاگیا اغواء کی وارداتوں کے باعث علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا بتایاجاتاہے کہ ٹینگراں والی میں چارملزمان نے 18سالہ دوشیزہ (ا) کوگن پوائنٹ پراغواء کرلیااورنامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ کو ٹ آدھیاں میں شادی شدہ خاتون(ر)کواس کی ساس شکیلہ بی بی نے حیلے بہانے سے گھرسے باہربلایااورکارسوار چھ ملزمان کے حوالے کردیامغویہ کے خاندان نے الزام لگایاہے کہ اس کی ساس نے اسے پیشہ ور سفاک اوردرندہ صفت ملزمان کے آگے فروخت کردیاہے تاہم نارنگ منڈی پولیس مصروف تفتیش ہے۔