پٹرول 2.5،ہائی سپیڈ ڈیزل 1.5روپے لٹر مہنگا ،مٹی کے تیل ،ہائی اوکٹین اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار

پٹرول 2.5،ہائی سپیڈ ڈیزل 1.5روپے لٹر مہنگا ،مٹی کے تیل ،ہائی اوکٹین اور لائٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این)حکومت نے اوگراکی سمری کے برعکس پٹرول کی فی لٹرقیمت میں اڑھائی اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے اضافہ کردیاجبکہ مٹی کے تیل، ہائی اوکٹین اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھی گئی ہیں ،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کااطلاق (آج)یکم نومبرسے ہوگیاہے۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے حکم کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اوگرا کی تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 82 پیسے کا اضافہ کرنے کے بجائے اس کی قیمت میں صرف اڑھائی روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی لٹر کا اضافہ ہو گا۔ مٹی کے تیل، ہائی اوکٹین اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا حالانکہ اوگرا نے سفارش کی تھی مگر وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ عوام کو سردی کے موسم میں مٹی کے تیل کی قیمت پر ریلیف دینا ضروری ہے لہٰذا وزارت خزانہ نے نومبر کے مہینے میں اس کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں بھی ایک ماہ کی توسیع بھی کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -