بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ،پنجاب میں مسلم لیگ (ن) ،سندھ میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا,تحریک انصاف کو شدید دھچکا

بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ،پنجاب میں مسلم لیگ (ن) ،سندھ میں پیپلز پارٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور، ننکانہ ،گجرات،لودھراں ،بھکر،کراچی (بیورورپورٹس، مانیٹرنگ ڈیسک، نمائندگان، خبر ایجنسیاں) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور سندھ میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا جبکہ آزاد امیدوار بھی کافی تعداد میں کامیاب ہوئے ہیں جس سے تحریک انصاف کو شدید دھچکا پہنچا ہے، جس کے محض چند امیدوار جیت سکے ہیں۔ پنجاب میں یونین کونسلوں کی 2,696 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے 667 جیتیں جبکہ تحریک انصاف کو 128، پیپلز پارٹی کو27 اور جماعت اسلامی کو دو نشستیں ملیں۔ کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 541 ہے۔ سندھ میں 1072 میں سے پیپلز پارٹی کو 564 نشستیں حاصل ہوئیں۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ (فنکشنل) ہے جس کے 50 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 140 آزاد امیدوار بھی جیت گئے۔ پنجاب میں چیئرمین کی سیٹوں پر مسلم لیگ (ن ) کے 107، آزاد امیدوار 53 اور پاکستان تحریک انصاف کے 19 جبکہ پیپلز پارٹی کے دو امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ سندھ میں چیئرمین کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 326 امیدوار اور آزاد امیدوار 17، مسلم لیگ (ن) کے 3 اور پی ٹی آئی کے بھی تین امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ فیصل آباد میں مجموعی طور پر مسلم لیگ (ن) کے 7 امیدار چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین کی دو سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ آزاد امیدوار دو سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ چک جھمرہ یو سی نمبر1 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک شمشیر 3950 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ لودھراں سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آصف بلوچ 5742 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوگئے۔ بھکر میں مسلم لیگ (ن) ایک چیئرمین کی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ لاڑکانہ سے یو سی 3 سے آزاد امیدوار اویس عباسی 3550 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے غیر حتمی نتائج میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ،آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی آئی 5سیٹیں جیت کر تیسری پوزیشن پر رہی۔ میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی 30 وارڈز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 14 وارڈز میں کامیابی حاصل کر لی ہے وارڈنمبر 1 میں مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر محمد افضل ،وارڈ نمبر 2 سے پاکستان تحریک انصاف کے ملک خوشی محمد ،وارڈ نمبر 3 میں مسلم لیگ ن کے محمد اکمل نواز ،وارڈ نمبر 4 میں مسلم لیگ (ن) کے محمد ارشاد ،وار ڈ نمبر 5 میں آزاد امیدوار عبد الغنی ،وارڈ نمبر 6 میں مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر عابد علی عابد ،وارڈ نمبر 7 میں مسلم لیگ (ن) کے محمد سلیم ،وارڈ نمبر 8 میں پاکستان تحریک انصاف کے عثمان شفیق ،وارڈ نمبر 9میں آزاد امیدوار (بلا مقابلہ ) پہلے ہی منتخب ہوچکے ہیں،وارڈ نمبر 10 مسلم لیگ (ن )کے رانا تنویر حسین ،وارڈ نمبر 11 آزاد امیدوار نعیم اشرف ،وارڈ نمبر 12 میں مسلم لیگ (ن) محمد انور شاکر ،وارڈ نمبر 13 میں آزاد امیدوار چودھری نعیم احمد ،وارڈ نمبر 14 میں مسلم لیگ(ن) کے چودھری ریاض احمد ،وارڈ نمبر 15 میں آزاد امیدوار شیخ نشاط احمد ،وارڈ نمبر 16میں پاکستان تحریک انصاف کے حاجی شفیق احمد ،وارڈ نمبر 17 میں مسلم لیگ (ن) کے زاہدوسیم ،وارڈ نمبر 18 میں آزاد امیدوار چودھر ی شہزاد احمد (بلامقابلہ) پہلے ہی کامیاب ہوچکے ہیں ،وارڈ نمبر 19 میں مسلم لیگ (ن) کے شیخ طارق محمود ،وارڈ نمبر 20 میں آزاد امیدوار نوید نبی اعوان ،وارڈ نمبر 21 میں آزاد امیدوار چودھری افضل حق ،وارڈ نمبر 22 میں پاکستان تحریک انصاف کے سید صفتین رضا عرف بابر شاہ ،وارڈ نمبر 23 میں پاکستان تحریک انصاف کے پیر ممتاز شاہ المعروف ڈبے شاہ،وارڈ نمبر 24 میں آزاد امیدوار چودھری افتخار احمد ،وارڈ نمبر 25 میں مسلم لیگ (ن) کے راؤ فہیم السلام ،وارڈ نمبر 26 میں مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد عثمان ،وارڈ 27 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جا وید شہزاد ،وارڈ نمبر 28 میں مسلم لیگ (ن) کے فرقان صدیق ،وارڈ نمبر 29 میں مسلم لیگ (ن) کے عبد الطیف طاہر ایڈووکیٹ جبکہ وارڈ نمبر 30 میں آزاد امیدوار محمد یونس پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے۔حویلی لکھا بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن میاں محمد معین وٹو گروپ نے میدان مار لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیادتی الیکشن میں تین گروپوں مسلم لیگ ن میاں محمدمعین خاں وٹو گروپ اور پیپلز پارٹی میاں منظور احمد وٹو گروپ اور اور دیوان اخلاق احمد گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں غیرسرکاری غیر حتمی رزلٹ کے مطابق مسلم لیگ ن میاں محمد معین خان وٹو گروپ 6 نشتیں لے کر پہلے نمبر پر رہا اور 5 نشتیں لے کر دیوان اخلاق احمد گروپ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ پیپلز پارٹی میاں منظور احمد وٹو گروپ 4 نشستیں لے کر تیسرے نمبر پر رہا وارڈ نمبر8 سے مسلم لیگ ن کے عامر نزیر بھٹی وارڈ نمبر 10 سے میاں شعیب قادر وٹو وارڈ نمبر 3 ہارون ایوب ہاشمی شکور آباد وارڈ سے احسان کریم خان عرف شانے خان وارڈ نمبر 7 سے میاں طاہر مسعود مانیکا جبکہ ملک نثار احمد پہلے ہی بلا مقابلہ جیت چکے ہیں اور دوسرے نمبرپر دیوان اخلاق احمد گروپ کے کامیاب امیدواروں میں وارڈ نمبر 2 سے حاجی عنائیت اللہ وارڈ نمبر4 سے دیوان رفاق احمد وارڈ نمبر18 سے دیوان مصداق احمد وارڈ نمبر6 سے حاجی حق نواز وارڈ نمبر1 سے دیوان وفاق احمد پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں تیسرے نمبر پر منظور احمد وٹو گروپ کے امیدوار وارڈ نمبر5 سے دیوان جانگیر احمد وارڈ نمبر3 سے چوھدری عرفان ٹیپو وارڈ نمبر12 سے محمد علی خان لودھی وارڈ نمبر13 سے عبدالرف خان لودھی کامیاب ہوئے جبکہ وارڈ نمبر15 کا رزلٹ روک لیا گیا ہے جس میں ن لیگ کے محمد حنیف رحمانی اور پی پی پی کے امتیازالحق کے درمیان مقابلہ تھا جس میں بظاہر حنیف رحمانی کی پوزیشن مضبوط تھی ابھی تک رزلٹ روک لیا گیا ہے اگر حنیف رحمانی کامیاب ہوتے ہیں تو پھر محمد معین وٹو گروپ کی 7 سیٹیں ہو جائیں گی اگر امتیازالحق کامیاب ہوتا ہے تو منظور وٹو گروپ کی 5 سیٹیں ہو جائیں گی پھر بھی ن لیگ کی ایک کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے گی اور دیوان گروپ اور منظور وٹو گروپ کی پانچ پانچ برابر ہو جائیں گی 2 آذاد امیدوار کامیاب ہوئے وارڈ نمبر 11 سے چوھدری عبدالرحمن نمبردار وارڈ نمبر 14 سے امجد علی خاں کلس اور پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا کوئی امیدوار کامیاب نہ ہوسکا مسلم لیگ ن میاں محمد معین وٹو گروپ کامیاب رہا۔ غیر حتمی ‘ غیر سرکاری ‘ اعلان کے مطابق ضلع گجرات میں مسلم لیگ ق کو برسر اقتدار پارٹی پر برتری حاصل ہے جبکہ شہر گجرات میں مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے ان غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق یوسی 3سے حاجی ناصر محمود ( ن لیگ) ‘ یوسی 6سے سلیم کمبوہ (ق لیگ) ‘ یوسی 7سے نصر اللہ کھوکھر(ق لیگ) یوسی 8سے منظور ڈار ( ق لیگ) یوسی 10سے پرویز پگانوالہ (ق لیگ) یوسی 12سے یوسف گل (ن لیگ) یوسی 4سے مرزا جمشید ( پی ٹی آئی) یوسی 5سے مفیظ ڈار ( ن لیگ ) یوسی 1سے اشرف ریحانیہ ( ن لیگ) یوسی جسوکی سے امان اللہ ‘ یوسی دیتوال سے خالد دیتوال ( ق لیگ ) یوسی چک سادہ سے شہزاد چوہدری ( ق لیگ) یونین کونسل کٹھالہ سے چوہدری کلیم اللہ ( پی ٹی آئی ) جبکہ میونسپل کمیٹی کی 14وارڈوں میں سے پیپلز پارٹی نے 11وارڈ میں کامیابی حاصل کر لی ہے میونسپل کمیٹی کھاریاں کی 11سیٹوں سے پی ٹی آئی نے 7جیت لی ہیں تاہم حتمی نتائج کا اعلان تین یوم بعد کیا جائیگا کامیابی حاصل کرنیوالے امیدواروں نے بھر پور جشن منایا ‘ ہوائی فائرنگ کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونین کونسل 6سے گجرات کے سینئر صحافی وحید مراد مرزا بطور وائس چیئرمین کامیاب ہوئے ہیں ان کی کامیابی پر سیاسی ‘ سماجی ‘ کاروباری شخصیات کے علاوہ صحافی برادری نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بلدیاتی الیکشن 2015کے اب تک کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)ایم این اے چیمہ گروپ کے وارڈنمبر7سے رانامحمود شوکت کونسلر وارڈنمبر23 سے ملک عابد اکبر کونسلر ،وارڈنمبر11سے جمیل الرحمان کونسلر،وارڈنمبر25سے آصف علی جھنگوی کونسلر ،وارڈ نمبر4 عاطٖف متیانہ اورمسلم لیگ(ن)کے ہی ایم پی اے باجوہ گروپ کے وارڈنمبر22سے ملک محمدامین،وارڈنمبر21سے رفیق رحمانی،وارڈنمبر12سے برکت علی،وارڈنمبر35سے اللہ یار، پی ٹی آئی کے وار ڈنمبر 27سے منصورالحق، اورجیوے پاکستان آزاد گروپ وارڈنمبر28ملک ظفراقبال اور وارڈنمبر32سے آزاد امیدواربھولاچوہان کونسلر منتخب ہوئے۔ وارڈنمبر19سے قیصرریحان عباسی کونسلر منتخب ہوئے ۔تمام پولنگ اسٹیشن پرامن رہے تاہم اکا دکا لڑائی جھگڑے کے واقعات سننے میںآئے۔صوبائی حلقہ 170کی 8یونین کونسلوں میں چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے گروپ کے چیئر مین،وائس چیئر مین اور کونسلرز نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ،مسلم لیگ ن کسی بھی یونین کونسل میں کامیاب نہ ہو سکی،پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہو گیا،یونین کونسل نمبر1سے رضوان چیمہ، یوسی2سے میاں طاہر محمود، یو سی 3 سے محمد سہیل، یو سی 4سے چوہدری شہباز گورائیہ،یوسی 5احتشام الحسن بھٹی،یوسی 6سے عمران مشتاق بٹالوی،یوسی 7سے ملک طاہر محمود اور یوسی 8 سے غلام مصطفی اعوان کامیاب ہو گئے، سانگلاہل سٹی کے 27وارڈزسے میں مسلم لیگ ن اور طارق باجوہ گروپ کے مابین سخت مقابلہ ہوا،مسلم لیگ ن نے 15، باجوہ گروپ نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی، پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی کا مکمل صفایا ہو گیا،دونوں جماعتیں کسی بھی سیٹ پر کامیابی حاصل نہ کر سکیں،مسلم لیگ ن کے27،باجوہ گروپ کے26،پی ٹی آئی کے 23 ،پیپلز پارٹی کے 11 امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر1سے باجوہ گروپ کے محمد یٰسین غفاری ،وارڈ نمبر 2 سے باجوہ گروپ کے محمد عمران بوبک،وارڈ نمبر3سے مسلم لیگ ن کے محمد شفیق، وارڈ نمبر4سے مسلم لیگ ن کے ملک عبدالرحمن ،وارڈ نمبر 5 سے مسلم لیگ ن کے شیخ خالد محمود رونقی،وارڈ نمبر6سے مسلم لیگ ن کے شیخ محمد علی جیلانی، وارڈ نمبر7سے مسلم لیگ ن کے ملک ہدائت علی ،وارڈ نمبر 8 سے باجوہ گروپ کے شیخ یاسر محمود، وارڈ نمبر9سے مسلم لیگ ن کے فقیر محمد بادشاہ ،وارڈ نمبر10سے مسلم لیگ ن کے حسن شاہنواز ملہی،وارڈ نمبر 11سے مسلم لیگ ن کے محمد منور جاوید اعوان،وارڈ نمبر12سے مسلم لیگ ن کے محمد عامر ورک،وارڈ نمبر13 میں مسلم لیگ ن کے شفقت علی،وارڈ نمبر 14 سے مسلم لیگ ن کے بشیر احمد، وارڈ نمبر15سے باجوہ گروپ کے ملک اللہ دتہ،وارڈ نمبر 16سے مسلم لیگ ن کے ملک محمد جمیل،وارڈ نمبر17 سے باجوہ گروپ کے نذیر احمد،وارڈ نمبر18سے باجوہ گروپ کے محمد اسلم بٹ،وارڈ نمبر 19سے مسلم لیگ ن کے لیاقت علی ،وارڈ نمبر 20سے باجوہ گروپ کے میاں طارق محمود، وارڈ نمبر21سے باجوہ گروپ کے محمد اشرف رحمانی ،وارڈ نمبر 22 سے باجوہ گروپ کے محمد عاصم،وارڈ نمبر23سے مسلم لیگ ن کے شاہد ندیم ،وارڈ نمبر24سے باجوہ گروپ کے سید حماد رضا ،وارڈ نمبر 25سے باجوہ گروپ کے شیخ محمد عباس بھٹو،وارڈ نمبر 26سے باجوہ گروپ کے ابرار حسین علوی اور وارڈ نمبر27میں مسلم لیگ ن محمد ارشدنے کامیابی حاصل کر لی،مسلم لیگ ن کے کامیاب ہونے والے کونسلرز جلوس لے کر میاں اعجاز حسین بھٹی کے ڈیرے پر جمع ہوتے رہے،کارکن بھنگڑے ڈالتے رہے اورمٹھائی تقسیم کرتے رہے ،باجوہ گروپ کے امیدوار بھی جلوس نکال کر باجوہ ہاؤس میں جمع ہو گئے اور چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے کے گلے میں ہار ڈال کر بھنگڑے ڈالتے رہے ۔ میونسپل کمیٹی کھڈیاں خاص کی 12وارڈوں میں سے ’’ن‘‘ لیگ کے 10امیدوار کامیاب۔ جب کہ امن گروپ کا ایک اور 1آزاد امیدوار کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 1 میں مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے سردار جواد ابراہیم ڈوگر،وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے اسحاق رحمانی،وارڈ نمبر3 میں مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے صابر علی بابر، وارڈ نمبر 4 میں مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے اسد نذیر بلوچ ، وارڈ نمبر5 میں مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے ابراہیم جلال ،وارڈ نمبر6میں مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے میاں عبدالرحیم، وارڈ نمبر 7میں مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے چوہدری فیاض جٹ، وارڈ نمبر8میں مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے جان محمد جٹ، وارڈ نمبر9میں مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے حاجی افضل، وارڈ نمبر 10میں آزاد امیدوار رانا شاہدوارڈ نمبر11میں مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے علی احمد غوث اور وارڈ نمبر12میں امن گروپ کے چوہدری ہارون اسماعیل کامیاب ہوئے۔ سیدوالا کی 7یونین کونسلزمیں باپ بیٹا سمیت پانچ آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔جبکہ مسلم لیگ (ن)دو سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ،پی ٹی آئی کا واحد امیدوار صرف چند سو ووٹ حاصل کر سکا۔جیتنے والوں کے ڈیروں پر جشن ڈھولک کی تھاپ اور نعرے بازی ،ہارنے والوں نے موبائل بند کر لئے ۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں تھانہ سیدوالا کی یونین کونسل نمبر 59 میں آزاد امیدوار سید اسد شاہ کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی عمران ایڈووکیٹ دوسرے نمبر پر رہے یونین کونسل 60میں بھی آزاد امیدوار رائے ارشد اقبال کامیاب رہے ان کے مد مقابل امین مصطفی دوسرے نمبر پر رہے یونین کونسل نمبر 61میں مسلم لیگ (ن) کے رائے ملازم حسین نے میدان مار لیا ۔یونین کونسل نمر62میں بھی آزاد امیدوار رائے شمس الحق کامیاب رہے جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ (ن) کے رانا فضل الرحمن المعروف رانا چاندانتہائی کم ووٹوں سے ہار گئے ۔یونین کونسل نمبر 63میں آزاد امیدوار رائے فاضل سجاد مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آغا عباس حیدر پر بھاری رہے یونین کونسل 64میں رائے محمد منشاء مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ۔یونین کونسل 65میں رائے سجاد احمد کھرل آزادانہ حثیت سے کامیاب ہوئے ۔یونین کونسل نمبر 63میں کامیاب امیدوار رائے فاضل سجاد ان کے بیٹے ہیں ۔تمام یونین کونسل میں انتخابی عمل مجموعی طور پر پر امن رہا تاہم بعض مقامات پر معمولی نوک جھونک اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے ۔میونسپل کمیٹی جلالپورجٹاں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا 23سیٹوں میں سے 13سیٹوں پرمسلم لیگ ن ،مسلم لیگ ق کے 8امیدواراور 2آزاد امیدوار کامیاب ،بلدیاتی الیکشن میں میونسپل کمیٹی جلالپورجٹاں کے غیر سرکاری رزلٹ کے مطابق وارڈ نمبر 1سے مسلم لیگ ق کے محمد عبداللہ،وارڈ نمبر 2سے مسلم لیگ کے محمد ریاض،وارڈ نمبر3سے مسلم لیگ ق کے منیر احمد،وارڈ نمبر 4سے مسلم لیگ ن کے عامر شہزاد،وارڈ نمبر 5سے ن لیگ کے شیخ شاہد انور،وارڈ نمبر 6سے محمد صغیر،وارڈ نمبر 7سے ن لیگ کے محمد ریاض،وارڈنمبر8سے ن لیگ کے محمد شہباز،وارڈ نمبر9سے ق لیگ کے محمد حفیظ نوشاہی،وارڈنمبر10سے ن لیگ کے افضال بٹ،وارڈ نمبر11سے ن لیگ کے شاہد اسلم بٹ،وارڈ نمبر12سے ن لیگ کے نعیم اسلم بٹ،وارڈ نمبر 13ن لیگ کے حمایت یافتہ محمد اکرم،وارڈ نمبر14سے ق لیگ کے راحیل شہزاد،وارڈ نمبر15سے ن لیگ کے سید ہاشم،وارڈ نمبر 16سے ن لیگ کے محمد عارف،وارڈ نمبر17سے ن لیگ سید قاسم،وارڈ نمبر18سے ن لیگ کے ہارون وائیں،وارڈ نمبر20سے ق لیگ کے بشیر احمد بانٹھ،وارڈ نمبر 21سے ق لیگ کے اعجاز احمد،وارڈ نمبر22سے آزاد امید وار سعید بٹ،وارڈ نمبر23سے آزاد ملک الیاس،وارڈ نمبر 24سے ن لیگ مہر عدنانارشد شامل ہیں۔میونسپل کمیٹی کے انتخاب میں دو سگے باھیوں کی جوڑیاں بھی ن لیگ کے ٹکٹ پر کونسلر منتخب ہوگئی وارڈ نمبر 11اور12سے شاہد اسلم بٹ،اور نعیم اسلم بٹ،جبکہ 15 اور 17سے سید ہاشم اور سید قاسم منتخب ہو گئے۔فیصل آباد سے بیورورپورٹ کے مطابقمیونسپل کمیٹی ماموں کانجن کے الیکشن میں سخت مقابلے کے بعد مسلم لیگ(ن) نے 13میں سے 8نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی پی ٹی آئی نے 5سیٹیں جیت لیں میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کی کل 13نشستوں پر کانٹے دار مقابلہ ہوا اور تحریک انصاف کے ہارنے والے امیدواروں نے بھی مدمقابل کو ٹف ٹائم دیا ن لیگ کے کامیاب امیدواروں میں چوہدری عاصم محمود‘ چوہدری نور‘شاہد نور متعین جٹ‘ میاں محمد منور‘سیف اللہ بلوچ‘علی خان بلوچ‘احمد رضا بلوچ اور محمد رفیق جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رانا نعیم صدر طور‘بنیامین جٹ‘ میاں اعجاز منصوری‘ملک محمد اشرف اور ملک محمد اکبر شامل ہیں۔واربرٹن یو نین کو نسل 36سے آزاد امیدوار چو ہدری طارق سلیم جٹ نے1200 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی تفصیل کے مطابق واربرٹن کی یو نین کونسل 36 سے ایم این اے کے چو ہدری بلال احمد ورک چھوٹے چوہدری وقاص احمد ورک بھا ئی اور واربرٹن کے چوہدری طارق سلیم جٹ میں مقابلہ ہوا چو ہد ری وقاص احمد ورک کو بڑے بھا ئی کے ایم این اے ہونے کی وجہ سے بے شمار ہمدردیاں بھی ان کے ہمر ا ہ تھیں اس کے باو جود چو ہدری طارق سلیم جٹ کی کامیابی سے علاقہ بھر جشن کا سماں بندھ گیا لو گوں کے مطابق ایک عرصہ سے ان کوعوام ووٹ دیں رہے ہیں جس کی وجہ سے اب ان لو گوں نے ووٹر کی قدر کو بھول گئے تھے جس کی وجہ سے آج ان کو ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا کامیا بی کے بعد چوہدری طارق سلیم جٹ نے شاہین پر یس کلب کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کی خد مت کامشن لے کر الیکشن لڑا میں انشائاللہ اس پر ہر حا ل میں عمل کر عوام کی خدمت کروں گا ۔قصورسے بیورورپورٹ کے مطابق غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی قصور کی 50نشستوں میں سے مسلم لیگ ن کے 28، آزاد امیدوار 20 اور تحریک انصاف کے 02امیدوار کامیاب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر1آزاد امیدوار طارق خاں،وارڈ نمبر2مسلم لیگ ن کے محمد الیاس انصاری، وارڈ نمبر3مسلم لیگ ن کے چوہدری ثناء اللہ انصاری،وارڈ نمبر4مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی کمبوہ، وارڈ نمبر5تحریک انصاف کے چوہدری عمران زیب، وارڈ نمبر6مسلم لیگ ن کے مہر محمد عمران ایڈووکیٹ، وارڈ نمبر7آزاد امیدوار چوہدری امتیاز قمر، وارڈ نمبر8مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر رضوان الحق، وارڈ نمبر9مسلم لیگ ن کے محمد سعید ،وارڈ نمبر10مسلم لیگ ن کے محمد الیاس انصاری،وارڈ نمبر11مسلم لیگ ن کے چوہدری ذوالفقار علی کمبوہ ٹھیکیدار ،وارڈ نمبر12تحریک انصاف کے شبیر احمد ،وارڈ نمبر13آزاد امیدوار محمد اسلم اچھی،وارڈ نمبر14آزاد امیدوار جاوید احمد،وارڈ نمبر15آزاد امیدوار عابد حسین طاہر،وارڈ نمبر16مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد اصغر،وارڈ نمبر17آزاد امیدوار مہر محمد جمشید،وارڈ نمبر18آزاد امیدوار مہر محمد انور،وارڈ نمبر19مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی بھٹو،وارڈ نمبر20مسلم لیگ ن کے حافظ رشید احمد سنی،وارڈ نمبر21مسلم لیگ ن کے چوہدری احمد لطیف ایڈووکیٹ،وارڈ نمبر22آزاد امیدوار ارشد بلوچ،وارڈ نمبر23آزاد امیدوار اکرم ،وارڈ نمبر24مسلم لیگ ن کے حاجی محمد لطیف،وارڈ نمبر25مسلم لیگ ن کے حاجی فیض مجید قادری،وارڈ نمبر26مسلم لیگ ن کے سید سعود الحق،وارڈ نمبر27مسلم لیگ ن کے حاجی ایاز احمد خاں،وارڈ نمبر28آزاد امیدوار شیخ احمد انیس،وارڈ نمبر29مسلم لیگ ن کے ظفر اقبال کھوکھر،وارڈ نمبر30آزاد امیدوار محمد انور گجر،وارڈ نمبر31آزاد امیدوار مہر محمد لطیف،وارڈ نمبر32آزاد امیدوار ندیم بلوچ،وارڈ نمبر33مسلم لیگ ن کے محمد نعیم بھٹی،وارڈ نمبر34آزاد امیدوار شفیق ظفر ایڈووکیٹ،وارڈ نمبر35مسلم لیگ ن کے مہر اللہ وسایا،وارڈ نمبر36مسلم لیگ ن کے شاہد تبسم،وارڈ نمبر37مسلم لیگ ن کے ملک محمد شفیق ایڈووکیٹ،وارڈ نمبر38آزاد امیدوار نوید تصور،وارڈ نمبر39آزاد امیدوار وقاص عابد،وارڈ نمبر40آزاد امیدوار چوہدری طاہر کمبوہ،وارڈ نمبر41مسلم لیگ ن کے سید کاشف علی شاہ ہمدانی ایڈووکیٹ،وارڈ نمبر42مسلم لیگ ن کے عبدالستار انصاری بہادر نگریا،وارڈ نمبر43آزاد امیدوار مہر زبیر الحسن،وارڈ نمبر44مسلم لیگ ن کے حاجی شاہد حسین انصاری،وارڈ نمبر45مسلم لیگ ن کے محمد عامر صابری،وارڈ نمبر46آزاد امیدوار چوہدری ذوالفقار احمد کمبوہ،وارڈ نمبر47آزاد امیدوار محمد صادق بجلی والا،وارڈ نمبر48مسلم لیگ ن کے زاہد حسن صابری،وارڈ نمبر49مسلم لیگ ن کے مہر محمد لطیف،وارڈ نمبر50مسلم لیگ ن کے حاکم علی کمبوہ جبکہ رورل ایریا میں یونین کونسل نمبر07لکھنیکے کے چئیرمین آزاد امیدوارمحمد یوسف،یونین کونسل نمبر08قادیونڈ چئیرمین مسلم لیگ ن کے طارق محمود خاں، یونین کونسل نمبر10کے چئیرمین تحریک انصاف سے ندیم ہارون رشید خاں، یونین کونسل نمبر11اوراڑہ کے چئیرمین آزاد امیدوار تاج دین ڈوگر , یونین کونسل نمبر12کھاراکے چئیرمین آزاد امیدوار چوہدری انور مقارب خاں ،یونین کونسل نمبر14کے چئیرمین آزاد امیدوار رانا مرتضیٰ، یونین کونسل نمبر18بھیڈیاں کے چئیرمین مسلم لیگ ن کے میاں محمد رفیع، یونین کونسل نمبر20فتوحی والا کے چئیرمین مسلم لیگ ن کے سردار سرفراز احمد ڈوگر،یونین کونسل نمبر21کے چئیرمین آزاد امیدوار چوہدری جہانزیب، یونین کونسل نمبر24روش بھیلہ کے چئیرمین آزاد امیدوار حاجی محمد موسیٰ قصوریہ، یونین کونسل نمبر25کوٹلی رائے ابو بکر کے چئیرمین مسلم لیگ ن ملک مسعود احمد خاں، یونین کونسل نمبر28کھائی کے چئیرمین مسلم لیگ ن ملک اعجاز احمد خاں کامیاب ہوئے جبکہ دیگر کے نتائج آنے پر تفصیلات فراہم کریں گے۔فیصل آباد سے بیورورپورٹ کے مطابق غیر حتمی نتائج کی آخری اطلاعات کے مطابق فیصل آباد سٹی کونسلز کے انتخابات میں ن لیگ نے نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے‘ چوہدری شیر علی کے میئر گروپ کے مقابلہ میں رانا ثناء اللہ گروپ نے زیادہ نشستیں جیت لیں رانا ثناء اللہ خاں کے انتخابی حلقہ پی پی 70سے چیئرمین کی 19نشستوں میں سے دو حلقوں کے نتائج کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا باقی 17میں سے 13حلقوں میں رانا ثناء اللہ گروپ نے جیت لیں جبکہ چوہدری شیر علی کے میئر گروپ کو صرف 4نشستیں جیتیں. اسی طرح شہر کے باقی صوبائی حلقوں میں بھی ن لیگ کی اکثریت کامیاب ہوئی تاہم آزاد امیدواروں کی بھی ایک بڑی تعداد نے کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے بعد پی ٹی آئی کے حامی امیدوارکامیاب ہوئے ہیں.

لاہور(رپورٹنگ ٹیم)پاکستان مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مر حلے میں تاریخی فتح حاصل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ شہر لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ۔غیر سر کاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع لاہور کی 274یو نین کو نسلز میں سے 225پر مسلم لیگ ن کے چیئر مین اور وائس چیئر مین منتخب ہو گئے ہیں ۔ آخری اطلاع کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے 274میں سے 225امیدوار منتخب ہو گئے ہیں دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار منتخب ہوئے جن کی تعداد 27ہے ،تیسرے نمبر پر تحریک انصاف رہی جس کے چیئرمین اور وائس چیئر مین کی تعداد 10ہے ۔چوتھے نمبر پر جمیعت علماء اسلا م کے 2اور پیپلز پارٹی کے ایک چیئر مین نے کامیابی حاصل کی ۔وزیر اعظم کے حلقہ انتخاب 120میں چیئر مین کے امیدوار الیاس خان آزاد امیدوار باؤ رفیق سے ہار گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے دو سابق ایم پی اے حاجی اللہ رکھا اور وسیم قادر بھی چیئر مین منتخب ہو گئے ۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز ضلع لاہور سمیت 12اضلاع میں انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع لاہور میں مسلم لیگ (ن)نے تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو صفایا کر دیا ہے۔صوبائی دارلحکومت کی 274یونین کونسلوں میں سے مسلم لیگ (ن)نے اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔گزشتہ روز دیگر اضلاع کی طرح ضلع لاہو رمیں مجموعی طور پر امن و امان برقرار رہا اکا دکا مقامات پر لڑائی جھگڑے کے واقعات سامنے آئے۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنا ووٹ اپنے آبائی علاقے گوالمنڈی کی یونین کونسل70کے پولنگ سٹیشن مدرسۃ البنات میں ڈالا جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں حق رائے دہی استعمال کیا۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)نے لاہور فتح کر لیا اور تحریک انصاف کا صفایا کر دیا۔ہر طرف شہر میں شیر کی صدا گونجتی رہی مسلم لیگ (ن)کے کامیاب امیدواروں کے ڈیروں پر جشن کا سماں رہا جبکہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کیمپوں میں میں خاموشی کی فضا تھی۔فتح کی نوید ملتے ہی مسلم لیگ (ن)کے ہزاروں کارکنان سڑکوں پر جشن منانے نکل آئے ڈھول کی تھاپ پر رقص اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع لاہور سے مسلم لیگ(ن)بھاری اکثریت سے جیت رہی ہے غیر حتمی نتائج کے مطابق یونین کونسل 35رنگ محل سے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار برائے چئیرمین حاجی حنیف1473ووٹ کے کر کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے شاہد بلال1050ووٹ حاصل کر سکے،یونین کونسل 171قلعہ گجر سنگھ سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار عامر خان 2078ووٹ لے کر چئیرمین منتخب ہو گئے جب کہ پی ٹی آئی کے ملک انیس 896ووٹ حاصل کر سکے۔یونین کونسل نمبر6عزیز کالونی مسلم لیگ(ن)کے غلام مرتضی ٰ نے1745ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے مظہر عباس714ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اسلام پور ہ کی یونین کونسل 65سے(ن)لیگ کے اویس بشیر2594ووٹ ووٹ لیکر چئیرمین منتخب ہو گئے جب کہ آزاد امیدوار چوہدری نعیم 1468ووٹ حاصل کر سکے ،پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر رہی۔یونین کونسل 173حبیب اللہ روڈ گڑھی شاہو سے (ن)لیگ کے رانا اکرم 1707ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار شہزاد شکور 1010ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جی او آر ون یو سی 81سے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار برائے لارڈ مئیر خواجہ احمد حسان کے سٹاف افسر شبیر گجر کے بھتیجے امیر محمد گجر 3349ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے رانا جاوید اقبال1465ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔یو سی 3کوٹ کمبو سے (ن)لیگ کے ساجد چوہان3714ووٹ لے کر چئیرمین منتخب ہو گئے جب کہ پی ٹی آئی کے شاہد مختار3192ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔یوسی 259ازمیر ٹاؤن میں (ن)لیگ کے ملک لطیف2166ووٹ لیکر چئیرمین منتخب ہو گئے جب کہ پی ٹی آئی کے ملک توصیف 1627ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔یوسی 118سگنل شاپ مغل پورہ سے (ن)لیگ کے فیاض ملک2181ووٹ لے کر چئیرمین قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے گل محمد 1611ووٹ حاصل کر سکے۔یو سی 237گرین ٹاؤن سے (ن)لیگ کے شاہد بٹ 1566ووٹ لے کر چئیرمین منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حاجی شفیق1143ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔یو سی 55شمس الدین پارک سے (ن)لیگ کے جمشید سرور 3505ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مد مقابل پی ٹی آئی کے نظام عالم 1120ووٹ حاصل کر سکے،یوسی 51سے آمنہ آباد سے (ن)لیگ کے مہر محمد غلام 3732ووٹ لے کر چئیرمین بن گئے جب کہ ان کے مد مقابل حافظ محمد زبیر 1999لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔یوسی 212ہما بلاک سے مسلم لیگ(ن)کے رانا اختر 2256ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے میاں شکیل 1337ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔یو سی 48سے مرضی پورہ راوی روڈ سے (ن)لیگ کے محمد علی 4877ووٹ لے کر کامیاب،مدمقابل جاوید لطیف 946ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔یو سی 67صداقت پارک سے (ن)لیگ کے جاوید حسن2108ووٹ لے کر چئیرمین منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے عمر حنیف1207ووٹ حاصل کر سکے۔یو سی 179سے(ن)لیگ کے سلما ن اکرم بٹ 3374ووٹ لے کر چئیرمین بن گئے جب کہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے محمد ابراہیم1096ووٹ حاصل کر سکے،یو سی 68میں (ن)لیگ کے شہباز علی نے2038ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا جبکہ پی ٹی آئی کے محمد ندیم 1597ووٹ حاصل کر سکے یوسی 224سے (ن)لیگ کے رانا بابر نے 1522ووٹ لے کر فتح سمیٹی جبکہ پی ٹی آئی کے رانا قیصر صرف 398ووٹ حاصل کر سکے،یوسی 87سے (ن)لیگ کے شیخ اشفاق نے3527ووٹ لے کر میدان مارا ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے شیخ خرم 1238ووٹ حاصل کر سکے، یوسی ون سے(ن)لیگ کے چوہدری عبا س 2913ووٹ لے کر چئیرمین بن گئے جبکہ پی ٹی آئی ملک امتیاز 1054ووٹ حاصل کر سکے۔یو سی 212ہما بلاک میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار نے 2256ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ مد مقابل پی ٹی آئی کے میاں شکیل نے 1337ووٹ حاصل کیے۔یوسی 234ٹاؤن شپ میں مسلم لیگ(ن)کے ملک شوکت نے 3553جبکہ پی ٹی آئی کے حاجی ولایت نے 3098ووٹ لیے۔یو سی 170گلشن راوی میں مسلم لیگ(ن)کے کامیاب امیدوار اقبال احمد نے3958جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کلیم سلمان نے2088ووٹ لیے۔یو سی 120چھوٹے میاں درس مغل پوری میں مسلم لیگ(ن)کے کامیاب امیدوار خورشید احمد نے 1700پی ٹی آئی کے عطاء اللہ نے 1201ووٹ حاصل کیے۔یونین کونسل پی آئی اے سوسائٹی میں مسلم لیگ(ن)کے ملک نثار نے 3807،پی ٹی آئی کے عمران قمر نے2809ووٹ حاصل کیے۔یو سی 37بھاٹی گیٹ میں پرویز حفیظ نے 3496جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی محمد شیر نے 1064ووٹ حاصل کیے۔یو سی 111ہنجروال میں ملک شیر نے 2328جبکہ پی ٹی آئی کے امید وار علی رضا نے 457ووٹ لیے۔یونین کونسل 28جہانگیر آباد میں مسلم لیگ (ن)کے کامیاب امیدوار شیر احمد نے 2289اور پی ٹی آئی کے حاجی جمشید نے1246ووٹ حاصل کیے۔یو سی 86نیو سمن آباد میں مسلم لیگ (ن)کے محمد یونس نے3424جبکہ پی ٹی آئی کے ملک مقصود نے 2480ووٹ لیے۔یو سی 261موہلنوال سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار میاں جمیل نے2000ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور آزاد امیدوار عرفان افضل نے 1117ووٹ لیے۔یو سی 41رشید پارک میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار لال دین نے 6178ووٹ لیے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار محمد منور نے3307ووٹ لیے۔یو 67صداقت پارک سے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار جاوید حسن نے 2576ووٹ لیے جبکہ مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار عمر حنیف نے 1793ووٹ لیے۔یو سی 85رحمان پورہ میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار عطا محمد فیاض نے3493جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار عفیف صدیقی نے3641ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی۔یو سی 217گلشن پارک میں مسلم لیگ (ن)کی رابعہ فاروقی نے4773جبکہ پی ٹی آئی کے سلمان چودھری کو 1873ووٹ لیے۔یو سی 57توحید پارک میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار سمیر بٹ نے 2932جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار عارف محمود نے2795ووٹ حاصل کیے۔یو سی 184ڈرائی پورٹ میں مسلم لیگ(ن)کے اللہ رکھا نے 2688ووٹ لیے جبکہ آزاد امیدوار نزاکت حسین نے 1904ووٹ لیے۔یو سی 96سبزہ زار میں مسلم لیگ(ن)کے شہزاد اسلم نے 4229جبکہ پی ٹی آئی کے خالد محمود نے2107ووٹ لیے۔یو سی 172بی بی پاکدامن میں (ن)لیگ کے امیدوار خالد ملک نے 2636جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار ملک جاوید نے 1960ووٹ حاصل کیا۔یو سی 140میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار علی عمران نے 1706ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے محمد وارث نے794ووٹ لیے۔یو سی 198شادمان کالونی میں مسلم لیگ (ن)کے مردان علی زید ی نے 3107ووٹوں سے کامیابی سمیٹی مدمقابل پی ٹی آئی کے محمد وارث نے794ووٹ لیے۔یو سی 73راج گڑھ سے مسلم لیگ(ن)کے چوہدری سہیل نے 4792جبکہ مد مقابل شیخ شفیق نے 2023ووٹ حاصل کیے۔یو سی 124میں مسلم لیگ(ن)کے کامیاب امیدوار محمد رفیق نے 1886جبکہ مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار محمد قادر نے1226ووٹ لیے۔یو سی 149فیصل ٹاؤن میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار رانا عمران نے 3003جبکہ مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار سلیم ڈوگر نے 1202ووٹ لیے۔یو سی 5چاہ چھمے والا میں مسلم لیگ(ن)کے کامیاب امیدوار خالد محمود نے3089جبکہ آزاد امیدوار ملک غفار نے1807ووٹ لیے۔یو سی 109مرغزار کالونی میں مسلم لیگ(ن)کے پرویز اقبال بٹ نے4269جبکہ پی ٹی آئی کے ملک طارق نے1981ووٹ لیے۔یو سی 166نور پارک میں مسلم لیگ(ن)کے کامیاب امیدوار شفاقت حسین نے3092ووٹ لیے جبکہ تحریک انصاف کے آصف خان نے 102ووٹ لیے۔یونین کونسل 241چندرائے کریم میں مسلم لیگ(ن)کے کامیاب امیدوار حاجی اسلم نے 4109جبکہ تحریک انصاف نے فیاض بھٹی نے 3211ووٹ حاصل کیے۔یو سی 227بوستان کالونی میں مسلم لیگ(ن)کے لیاقت علی نے 3296جبکہ پی ٹی آئی کے امجد خان نے 2304ووٹ لیے۔یو سی 232ٹاؤن شپ میں مسلم لیگ(ن)کے اجمل ہاشمی نے 3872ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ مد مقابل ملک مقصود نے 860ووٹ لیے۔یو سی 237گرین ٹاؤن میں (ن)لیگ کے شاہد بٹ 2342ووٹ لیے جبکہ آزاد امیدوار رانا صفدر نے 3193ووٹ لے کر کامیابی لی۔یو سی70سرائے سلطان سے (ن)لیگ محمود اختر نے 3385ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے فصیح اللہ نے 981ووٹ لیے۔یو سی 121کراؤن پارک میں مسلم لیگ(ن)کے اعجاز نور نے 4051ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ عبدالوحید نے 947ووٹ لیے۔یو سی 95ڈھولنوال میں (ن)لیگ کے امید وار مہر محمود نے 4501جبکہ مدمقابل پی ٹی آئی کے محمد جاوید نے 2481ووٹ لیے۔یو سی 122درس بڑے میاں میں آزاد امیدوار اختر نے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ(ن)کے شوکت علی دوسرے نمبر پر آئے۔یو سی 130مدینہ کالونی میں مسلم لیگ(ن)کے عمر بشارت نے4431ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار محمد شہباز نے 6129ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔یو سی 162قمر دین میں (ن)لیگ کے فیض رسول نے 4299ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ پی ٹی آئی کے آصف جٹ نے 2038ووٹ لیے۔یو سی 142میں مسلم لیگ(ن)کے جہانگیر خان نے 4644جبکہ مد مقابل تحریک انصاف کے اصغر بٹ نے 2870ووٹ لیے۔یونین کونسل 110(ن)لیگ کے چوہدری لیاقت نے4092ووٹ لے کامیابی حاصل کی جبکہ مد مقابل پی ٹی آئی کے ملک تبسم نے 3582ووٹ لیے۔یو سی 113ٹھوکر نیاز بیگ مسلم لیگ(ن)کے کامیاب امیدوار منظور حسین نے 2423جبکہ پی ٹی آئی کے عاصم ظفر نے 1808ووٹ حاصل کیے۔یو سی 81زمان پارک میں امیر گجر نے 3349ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ مد مقابل پی ٹی آئی کے رانا جاوید نے 1465ووٹ لیے۔یو سی 124گڑھی شاہو میں مسلم لیگ(ن)کے کامیاب امیدواررفیق خان نے 2298ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کے قدیر آرائیں نے 1623ووٹ حاصل کیے۔یو سی 213علامہ اقبال ٹاؤن میں(ن)لیگ کے کامیاب امیدوار سہیل بٹ نے3144ووٹ جبکہ مد مقابل پی ٹی آئی کے اویس لیاقت نے 2415ووٹ حاصل کیے۔یو سی 54قصور پورہ میں جمعیت علما ء اسلام کے چوہدری سہیل نے 2660ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ آزاد امیدوار نے حافظ فیض نے2571ووٹ لیے۔یونین کونسل 112منصورہ میں (ن)لیگ کے نوید الحق کیانی نے 3585ووٹوں سے کامیابی سمیٹی جبکہ جماعت اسلامی کے امان اللہ نے 3315ووٹ لیے،یو سی 123گڑھی شاہو میں تحریک انصاف نے ذوالقرنین بھٹی نے 2823ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ مسلم لیگ(ن)کے زاہد محمو دنے 2523ووٹ لیے۔یو سی 244گجو متہ میں مسلم لیگ(ن)کے محمد منشا نے3190ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے نظام الدین نے 2350ووٹ لیے۔یو سی 187مصطفی آباد میں (ن)لیگ کے ملک ریاض نے 3456جبکہ تحریک انصاف کے شیخ نفیس نے 2255ووٹ لیے۔یو سی 207ماڈل ٹاؤ ن سے مسلم لیگ ن کے طاہر حسین 3006ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے ساجد بخاری 2461ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ یو سی 247کاہنہ سے آزاد امیدوار حاجی بشارت 6122ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد رمضان 2964ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے ۔ یو سی 19صادق پورہ سے مسلم لیگ ن کے عمران علی 3321ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے رحمت اللہ بٹ دوسرے نمبر پر رہے ۔ یو سی 158سے مسلم لیگ ن کے شبیر حسین 3021ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے آصف خان 860نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ یو سی 104جعفر یہ کالو نی سے مسلم لیگ ن کے شہزاد اعظم 2662ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری مبارک 1353نمبر لے دوسرے نمبر پر رہے ۔ یو سی 2یو سف پارک سے مسلم لیگ ن کے محمد کاشف 1904ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انٹاف کے اعظم ورک 1712ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 114جوہر ٹاؤ ن سے چوہدری شاہد حسین 2720ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری اظہر حسین 2732ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 52ناصر پارک سے مسلم لیگ ن کی راحیلہ کو کب 3435ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے ملک تنویر 1386ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 210فیصل ٹاؤ ن سے مسلم لیگ ن کے محمد اسلم 2296ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار عامر شاد 1609ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 101کوٹ کمبوہ سے مسلم لیگ ن کے بشارت علی 4596ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے محمد ذوالفقار 1825ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ یو سی 100بابو صابو سے مسلم لیگ ن کے ملک اشرف 2771ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف سے محمد قیو م 896ووٹ حاصل کر سکے ۔یو سی 164رحمت پورہ سے مسلم لیگ ن کے محمد رفیق 3430نمبر لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے عمران ان 2246ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 165سے مسلم لیگ ن کے عبدالغفار 4359ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے آصف چوہدری 2430ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔یوسی 209سے مسلم لیگ ن کے تو صیف قر یشی 3325ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ یو سی 2157واپڈا ٹاؤن مسلم لیگ ن کے کے عباس ملک 3697ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے ملک مظہر 3440ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ یو سی 264سلطان پارک سے مسلم لیگ ن کے شہزاد نذیر 7000ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے رانا فر قان 2000ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔یو سی 154سے مسلم لیگ ن کے شرافت علی 2372ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے ندیم ریاض 1667ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔یو سی 161چائنہ سکیم سے مسلم لیگ ن کے حاجی نثار احمد 5122ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے لیاقت علی 1500ووٹ لے سکے۔ یو سی 134مسلم آباد سے مسلم لیگ ن کے حاجی نو ید 4419ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے مرزا جاوید 2037ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ یو سی200سے مسلم لیگ ن کے ذوالفقار بھٹی 3098ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کی روبینہ شاہین 1669ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ یو سی 135معراج پورہ سے مسلم لیگ ن کے مہر محمد جمیل 4232ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے الطاف بٹ 1979ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ یو سی 24بھگت پورہ سے مسلم لیگ ن کے لائق احمد 3878و و ٹ لے کر کامیاب جبکہ یو نس جاہ 1340وو ٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 236کوہر ٹاؤ ن سے آزاد امیدوار چوہدری تنویر مختار2109وو ٹ حاصل کر کامیاب قرار پائے ۔ یو سی 78گلشن راوی سے مسلم لیگ ن کے عامر شاہ 2141ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے ۔ یو سی 59چوہان پارک سے آزاد امیدوار باؤ لطیف گجر 2459ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے الیاس خان 2369ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔یو سی 181واہگہ ٹاؤ ن سے تحریک انصاف کے اعجاز ڈیال 4020ووٹ حاصل کر کے کامیا ب جبکہ مسلم لیگ ن کے شہاز احمد 3829ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ یو سی 20لاریک کالو نی سے مسلم لیگ ن کے مشتاق مغل 3763ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ۔ یو سی 31فیض باغ سے مسلم لیگ ن کے وسیم قادر 3279ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے عاصم میر 910ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 139نشاط کالو نی سے آزاد امیدوار محمد امجد 1564ووٹ حاصل کر کے کامیا ب جکہ مسلم لیگ ن کے کے رانا عمر 109ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 10قیصر ٹاؤ ن سے مسلم لیگ ن کے شاہد محمو د 3008ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے سیف اللہ 674ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ یو سی 176اعوان ڈھائے سے آزادامیدوار طفیل اعوان 3137ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری سرور 2814ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 74ساندہ خور د سے مسلم لیگ ن کے اقبال گجر 6052ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے ملک ظہیر 3487ووٹ حاصل کر کے دوسر ے نمبر پر رہے ۔یو سی 9جاوید پارک سے مسلم لیگ ن کے شاہد نصیر 4122ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے منظور حسین 1824ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 42دھو بی گھاٹ سے مسلم لیگ ن کے ملک ریا ض 3037ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار محمد عتیق 2032ووٹ حاصل کر کے دوسر ے نمبر پر رہے ۔ یو سی 125بیگم پورہ سے مسلم لیگ ن کے میاں اکبر 2589ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے سعید انور 921ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 143سلامت پورہ سے مسلم لیگ ن کے میاں راشد 1133ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔یو سی 90زبیدہ پارک سے مسلم لیگ ن کیمشتاق گجر 3468ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جکہ تحریک انصاف کے امجد خان نیازی 2040ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔یو سی 193بھنگالی سے مسلم لیگ ن کے حسن طارق 3037ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جیکہ پیپلز پارٹی کے تو صیف 2146ووٹ حاصل کر کے دوسر ے نمبر پر رہے ۔ یو سی 192سے مسلم لیگ ن کے ملک بابر 3112ووٹ حاصل کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے حاجی شفیق 1310ووٹ حاصل کر سکے ۔یو سی 50شفیق آباد سے آزاد امیدوار ایاز احمد 2608ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد یسین 2306ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 253سرانج سے مسلم لیگ ن کے حامد نذیر 2479ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے جمیل حیدر 2175ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 99شالیمار کالو نی سے مسلم لیگ ن کیاحمد دین 4363ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ۔ یو سی 54داتا دربارسے مسلم لیگ ن کے معظم پراچہ 4363ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے امجد منہاس 1757ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ یو سی 233سے مسلم لیگ ن کے علیم علی شاہ 2080ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے فر ید خان 1338ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 8سے آزاد امیدوار عابد خان 3864ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے حاجی لیاقت 2109ووٹ حاصل کر سکے ۔یو سی 262شامکے بھٹیاں سے مسلم لیگ ن کے افتخار احمد 3220ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے میاں اعجاز 3145ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 273رائیو نڈ روڈ سے مسلم لیگ ن کے محمد منیر 6493ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے منصور 2313ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ یو سی 89نواں کو ٹ سے مسلم لیگ ن کے محمد بشیر 2361ووٹ حاصل کر کے کامباب جبکہ تحریک انصاف کے حامد قر یشی 1524ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 82 اسلامیہ پارک سے مسلم لیگ ن کے چوہدری مختار 3504ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے محمد سید گجر 3261ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 105مصطفی آباد سے مسلم لیگ ن کے میاں احمد 1942ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ۔ یو سی 76چوبر جی سے مسلم لیگ ن کے اعجاز احمد 2928ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے شاہد 1820ووٹ حاصل کر کے دوسر ے نمبر پر رہے ۔یو سی 32سے مسلم لیگ ن کیطاہر 2362ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جیکہ تحریک انصاف کے عامر 718ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ یو سی 106سے مسلم لیگ ن کے میاں منظور 3046ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے کرامت علی 2684ووٹ حاصل کر سکے۔یو سی 155حسن آباد سے مسلم لیگ ن کے چوہدری خالد 2448ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ۔ یو سی 108سے مسلم لیگ ن کے محمد افضل 2363ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاد کے عمران 1428ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 223ماڈل ٹاؤ ن سے مسلم لیگ ن کے چوہدری مر تضی 3737ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف سے فیض کرامت 1628ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 21بدر کالو نی سے مسلم لیگ ن کے اظہر شاہ 3790ووٹ لے کر کامیاب جیکہ تحریک انصاف کے راجہ شفقت 1013ووٹ حاصل کر سکے ۔ یو سی 243نشتر کالو نی سے آزاد امیدوار ملک طاہر 5632 ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے رانا خالد 4310وو ٹ حاصل کر کے دوسر ے نمبر پر رہے ۔ یو سی 218جہاں زیب بلا ک سے مسلم لیگ ن کے عمر بشیر 3851ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے شفیق گجر 2408ووٹ حاصل کر کے دوسر ے نمبر پر رہے ۔یو سی 137شادی پورہ میں آزاد امیدوار حامد علی بھٹی 3100ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،یو سی 97سید پورہ میں مسلم لیگ(ن)کے نثار احمد نے 3114ووٹ جبکہ پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہی،یو سی 226بہار کالونی میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار یوسف جاوید نے 1355پی ٹی آئی کے انجم یعقوب نے 29ووٹ لیے۔یو سی 62بیڈن روڈ پر مسلم لیگ(ن)کے عارف حمید نے 3022پی ٹی آئی کے عمر فیصل 1024ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔یو سی 229قائد ملت میں مسلم لیگ(ن)کے غلام حسین بھٹی نے6918ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی پی ٹی آئی کے جاوید بھٹی دوسرے نمبر پر رہے۔یو سی 23سگیاں کالونی میں مسلم لیگ(ن)لطیف کھوکھر نے کامیابی حاصل کی۔یو سی 185بستی سید ن شاہ میں مسلم لیگ(ن)کے کامیاب امیدوار مظہر حسین نے 2161ووٹ لیے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار نے 1720ووٹ لئے۔یو سی 195ہیر میں مسلم لیگ(ن)کے رحمت علی نے 5215ووٹ لیے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد مختار نے 2893ووٹ لیے۔یو سی 38شاہی قلعہ میں مسلم لیگ(ن)کے کامیاب امیدوار چوہدری اسلم نے 2538ووٹ جبکہ تحریک انصاف کے فیصل ڈار نے 1051ووٹ لیے۔یو سی36لوہاری گیٹ میں مسلم لیگ(ن)کے نزاکت علی نے 2820مد مقابل پی ٹی آئی عبدالرؤف نے 1871ووٹ لیے۔یو سی 72عثما ن پارک میں مسلم لیگ(ن)کے کامیاب امیدوار ملک عبدالستا ر نے 3712جبکہ پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہی۔یو سی 126بیگم پورہ میں مسلم لیگ(ن)کے کامیاب امیدوار نے محمد نسیم نے 3997جبکہ پی ٹی آئی کے مقصود علی نے 3162ووٹ لیے۔یو سی 178مناواں میں (ن)لیگ کے علیم نے 4683تحریک انصاف کے ملک عثمان نے 2493ووٹ لیے،یو سی 266تالاب سرائے میں مسلم لیگ(ن)کے رانا محمد سعید نے 5240اور پی ٹی آئی کے رانا جاوید نے 2670ووٹ لیے۔یو سی 91میں مسلم لیگ(ن)کے کامیاب امیدوار عامر فاروق نے 2511 اور پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہی،ی وسی 215کریم بلاک میں تحریک انصاف کے عظمت چوہان نے 2524اور (ن)لیگ کے مبشر فاروقی نے 2324ووٹ لیے۔یوسی 116ای ایم ای کالونی میں (ن)لیگ کے محمد اعظم نے 2447اور پی ٹی آئی کے اعظم جٹ نے 2236ووٹ لیے۔یوسی 211کوٹھہ پنڈ میں مسلم لیگ(ن)کے محمد ارشد کامیاب ہوئے اور تحریک انصاف دوسرے نمبر پر رہی۔یو سی 150رینجر ز ہیڈ کوارٹر میں (ن)لیگ کے طارق جمیل نے 3923ووٹ لیے جبکہ تحریک انصاف کے احمد حیات 3027ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔یو سی 214علامہ اقبال ٹاؤن میں (ن)لیگ کے ملک خالد کھوکھر نے 3229ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کے بشارت کھوکھر نے 3064ووٹ لیے۔یونین کونسل 61انار کلی میں مسلم لیگ(ن)کے حافظ اسحاق نے3385ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہی۔یو سی 71میں (ن)لیگ کے چوہدری زاہد نے 3268جبکہ تحریک انصاف کے جہانگیر خان نے 1547ووٹ لیے۔یو سی 218کوٹھہ پنڈ میں مسلم لیگ(ن)کے حاجی شفیق نے 2785ووٹ لیے جبکہ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر رہی،یو سی98سبزہ زار مسلم لیگ(ن)کے کامیاب امیدوار چو

مزید :

صفحہ اول -