الیکشن ڈیوٹی نہ دینے پر ٹی ایم او عزیز بھٹی ٹاؤن کی گرفتاری کا حکم

الیکشن ڈیوٹی نہ دینے پر ٹی ایم او عزیز بھٹی ٹاؤن کی گرفتاری کا حکم

لاہور(رپورٹنگ ٹیم) بغیر بتائے الیکشن ڈیوٹی سے غائب رہنے کی پاداش میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے عزیز بھٹی ٹاؤن کے ٹی ایم او شوکت اظہر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے یہ حکم ایس پی کینٹ کے نام جاری کیا ہے جبکہ دوسری طرف ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افیسر نے ایس ایچ او کاہنہ کو حکم دیا ہے کہ وہ عاصم اشرف نامی شخص کو بھی گرفتار کرلے۔ عاصم اشرف پر الزام ہے کہ وہ جعلی مجسٹریٹ بن کر یونین کونسل 252میں داخل ہوکر پولنگ سٹاف کو ہراساں کردیا تھا۔

مزید : صفحہ اول