ووٹروں کولانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے استعمال پر پابندی کی خلاف ورزی

ووٹروں کولانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے استعمال پر پابندی کی خلاف ورزی

لاہور(اپنے نمائندے سے)الیکشن کمیشن کی طرف سے امیدواروں پر ووٹروں کو گھروں سے لانے کیلئے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے استعمال پر پابندی کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ویگنوں اورپک اپ کی بجائے چنگ چی رکشے بک کرائے گئے جو ووٹرز کو گھرو ں سے پولنگ اسٹیشنزلانے کیلئے گلی محلوں کے چکر کاٹتے رہے ۔ان پرسیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے اسٹیکر بھی چسپاں تھے ۔جب ڈرائیورز سے پوچھا گیا تو ان کا کہناتھاکہ انہیں صرف یہ معلوم ہے کہ کس شخص نے معاوضہ دیناہے اور وہ ہم نے پیشگی وصول کر لیا ہے۔ اس حوالے سے سیاسی جماعتوں اورآزادامیدواروں سے پوچھا گیا توانہوں نے کہاکہ ان کی طرف سے ایساکوئی انتظام نہیں کیاگیا سپورٹرزنے اپنے طو رپر سب کچھ کیاہے ۔

مزید : صفحہ اول