سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہا

سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہا

لاہور(رپورٹنگ ٹیم)صوبے کے 12اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہا ۔ ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبا ن کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ ایمرجنسی وارڈز میں اضافی بیڈز کی دستیابی کو یقینی بنائیں ، جان بچانے والی ادویات ، لفٹس، جنریٹرز، ایمبولینسز کو سٹینڈ بائی رکھا جائے ۔آپریشن تھیٹرز کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اورتمام عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید : صفحہ اول