کامیاب امید واروں کو اختیارات کیلئے دھرنا دینا ہوگا، شجاعت حسین

کامیاب امید واروں کو اختیارات کیلئے دھرنا دینا ہوگا، شجاعت حسین

گجرات(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کو اختیارات حاصل کرنے کے لئے دھرنا دینا ہوگا ، عمران اور ریحام خان کی ذاتی زندگی پر کسی کو بات کرنے کا حق نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز گجرات میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے بلدیاتی انتخابات کے لئے اپنا ووٹ یونین کونسل تین میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کسی کو بھی اختیارات دینا نہیں چاہیے لہذا بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والوں کو حکومت سے اپنے اختیارات حاصل کرنے کیلئے دھرنا دینا ہوگا دھرنے کے بغیر نہیں لگاتا کہ شہباز شریف بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کو کبھی اختیارات اور فنڈ دیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ریحام خان میں ہونے والی طلاق پر افسوس ہوا طلاق کا ہونا عمران خان اور ریحام کا ذاتی مسئلہ ہے کسی شخص کو بھی ان کی ذاتی زندگی پر بات کرنے کا حق حاصل نہیں ہے

مزید : صفحہ اول