فیصل آباد ،میئر اور ضلعی چیئر مین شپ کے متوقع تین اہم امیدوار شکست سے دو چار

فیصل آباد ،میئر اور ضلعی چیئر مین شپ کے متوقع تین اہم امیدوار شکست سے دو چار

فیصل آباد (بیورورپورٹ)فیصل آباد میں میئر شپ اور ضلعی چیئرمین شپ کے متوقع تین اہم امیدوار یونین کونسل کی چیئرمین شپ کا الیکشن ہی ہار گئے‘ان میں میئر گروپ کے بانی چوہدری شیر علی کے صاحبزادے اور وزیر مملکت چوہدری عابدشیر علی کے بھائی چوہدری عامر شیر علی بھی شامل ہیں جو میئر شپ کے امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے تھے. اس طرح ن لیگ کے ایم پی اے نواز ملک کے بھائی ریاض ملک پی ٹی آئی کے امیدوار ملک ساجد سے ہار گئے جبکہ ریاض ملک کا نام بھی میئر شپ کیلئے لیا جا رہا تھا‘ اسی طرح ضلعی چیئرمین کے متوقع امیدوار سابق ایم این اے رانا زاہد توصیف بھی شکست کھا گئے جو پی ٹی آئی کے امیدوار تھے ان کے مقابلہ میں ن لیگ کے طارق رندھاوا جیت گئے ضلع چیئرمین شپ کے ایک متوقع امیدوار چوہدری زاہد نذیر پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔

مزید : صفحہ اول