پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ ،شہر بھر میں سیل بند رہی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ ،شہر بھر میں سیل بند رہی

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ کے پیش نظر سیل بند رکھی جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لوگ پٹرول اور ڈیزل کی تلاش میں ایک پمپ سے دوسرے پمپ کا چکر لگاتے رہے جن پمپ پر سیل جاری تھی وہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طویل قطاریں لگی رہیں بلدیاتی الیکشن والے اضلاع میں امیدواروں کو اپنے ووٹرز کو گھروں سے پولنگ سٹیشن لانے کے لئے بھی شدید مشکلات پیش آئیں کی امیدواروں نے حالات کو دیکھتے ہوئے جمعہ و ہفتہ کی درمیانی شب ہی گاڑیوں میں قطاروں میں لگ کر پٹرول ڈلوالیا تھا ۔ گزشتہ شب متوقع اضافہ کے اعلان کے بعد توقع ہے کہ آج سے پٹرول کی سیل بحال ہو جائے گی اور پمپ مالکان اپنے اس کھیل سے کروڑوں روپے کما لیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر