پاکستان اوربھارت ایک جیسے مسائل کا شکار ہیں ،رفیق رجوانہ

پاکستان اوربھارت ایک جیسے مسائل کا شکار ہیں ،رفیق رجوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کی تمام منازل اَمن کے راستے سے ہو کر گزرتی ہیں اور مذاکرات ہی ہر قسم کے مسائل اور معاملات کو حل کرنے کا وحد ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ تعلقات میں بہتری صرف اُسی صورت ہو سکتی ہے جب دونوں ممالک خطے میں پائیدار اَمن کے قیام کے لئے تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل لاہور میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل (آئی ایس ایس آر اے) میجر جنرل نوئل کھوکھر کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات موجود تھیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جنوبی ایشاء میں ایک نئی صبح کا آغاز اس وقت ہوگا جب ہم روایتی سوچ سے باہر نکل کر خلوص نیت سے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت سمیت خطے کے تمام ملک ایک جیسے مسائل کا شکار ہیں جن کے حل کے لئے ہمیں حقیقت پسندی اور دانشمندی کا مظاہر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشاء میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ نے کم سے کم دفاعی صلاحیت کے حصول کی خواہش کے ساتھ ساتھ کچھ ذمہ داریاں بھی ہم پر نافذ ہوتی ہیں اور ہمیں بطور قوم کسی قسم کی جنگ یا بالادستی کے حصول کی حوصلی شکنی کرنی چاہئے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کی سالمیت کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا اور جموں و کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

مزید :

صفحہ آخر -