چودھری سرور کی گاڑی سے اسلحہ برآمد، گارڈ گرفتار

چودھری سرور کی گاڑی سے اسلحہ برآمد، گارڈ گرفتار

لاہور(کرائم سیل)پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کر کے گارڈ کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں چودھری سرور بلدیاتی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کوٹھا پنڈ کے پولنگ سٹیشن پر گئے پولیس نے انکی گاڑی کی تلاشی لی توگاڑی سے اسلحہ برآمد ہوگیا جس پر پولیس نے چودھری سرور کے گارڈ کو حراست میں لے لیا ۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کے موقع پراسلحہ کی نمائش پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر