شادباغ ،تندور پر روٹیاں لگانے والا 30سالہ شخص بری طرح جھلس گیا

شادباغ ،تندور پر روٹیاں لگانے والا 30سالہ شخص بری طرح جھلس گیا

لاہور(کرائم سیل) شادباغ کے علاقہ میں تندور پر روٹیاں لگانے والا 30سالہ شخص آگ لگنے سے بری طرح جھلس گیا ، ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ساتھی مزدوروں نے نمائندہ ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محمد کریم شیخورپورہ کا رہا ئشی ہے اورعرصہ 5سال سے روٹیاں لگانے کا کام کر رہا ہے ۔گزشتہ روز وہ روٹیاں لگا رہاتھا کہ گیس تیز ہونے کی وجہ سے اس کے کپڑوں کوآگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہ بری طرح سے جھلس گیا۔زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی