وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی ‘ شیخ ابراہیم

وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی حاصل ...

لاہور (پ ر ) فوم مینو فیکررز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری و ممبر ایگزیکٹو کمیٹی لاہور چیمبر شیخ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے نہ صرف پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی بلکہ مزید امریکی سرمایہ کاری کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہو ںے نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے دورہ امریکہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور یقیناًاب وہ پاکستان میں نئے منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران امریکی انتظامیہ نے ضرب عضب آپریشن اور پاکستانی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے دیگر اقدامات کی تعریف کی ہے جس سے عالمی برادری کی نظر میں پاکستان کی ساکھ بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے پاکستانی معیشت کے بارے مثبت مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے جس کے لئے وزیراعظم محمد نوازشریف اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار خراج تحسین کے مستحق ہیں ان کی کوششوں سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔کراچی سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بلند ترین سطح پر ہے جبکہ افراط زر کی شرح پہلی مرتبہ 1.5فیصد پر آ گئی ہے۔غربت اور مہنگائی میں کمی ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی