بلاول بھٹو نے اپنا پہلا ووٹ نوڈیرو پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا

بلاول بھٹو نے اپنا پہلا ووٹ نوڈیرو پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا

لاڑکانہ(خصوصی نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنا پہلا ووٹ نوڈیرو پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کردیاہے۔اس موقع پر کارکنوں نے پارٹی چیئرمین کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر اپنی زندگی کا پہلا ووٹ نوڈیرو کے پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا ، ان کی آمد کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود تمام افراد کو باہر نکال دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے آئے اور میڈیا کے کیمروں کے سامنے انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس موقع پر عملہ بھی ہاتھ جوڑ کر انہیں سلام کرتا رہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے خوشگوار موڈ میں پیپلزپارٹی کے لیے ووٹ کاسٹ کیا ، اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے بلاول کو گھیرے رکھا اور سیلفیاں بنوائیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول