نثار کھوڑو جذبات میں بلاول بھٹو صاحب کو صاحبہ کہہ گئے

نثار کھوڑو جذبات میں بلاول بھٹو صاحب کو صاحبہ کہہ گئے

لاڑکانہ(خصوصی نامہ نگار)لاڑکانہ میں صوبائی وزیرتعلیم نثارکھوڑونے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت پڑنے پر کچھ لوگوں نے بلاول بھٹو کا ساتھ چھوڑ دیا ۔ وہ جذبات میں بلاول بھٹو صاحب کو صاحبہ بھی کہہ گئے۔اپنے آبائی شہر لاڑکانہ میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد نثارکھوڑو نے کہا کہ کچھ لوگو ں نے وقت پربلاول بھٹو کا ہاتھ چھوڑدیاہے۔نثارکھوڑونے کہا کہ سب کو علم تھا کہ بی بی کی شہادت کے بعد بلاول نے پارٹی سنبھالنی تھی لیکن ان کا ساتھ نہیں دیاگیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول