امریکہ اور یورپ کی خاطر مدارس کو اسلام سے وابستگی کی سزا دی گئی ،فضل الرحمٰن

امریکہ اور یورپ کی خاطر مدارس کو اسلام سے وابستگی کی سزا دی گئی ،فضل الرحمٰن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چناب نگر(نامہ نگار )چئیرمین کشمیر کمیٹی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے ’پاکستان‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ آج پوری امت مسلمہ پر کڑا وقت ہے ،امریکا اور یورپ کی رضا مندی پر مدارس اور علماء کرام مساجد اور خانقاہوں سے تعلق رکھنے والوں کو اسلام سے وابستگی کی سزا دی جارہی ہے۔ یہود و نصاری کی اتباع اور خوشنودی حاصل نہ کرنے والوں کو شدت پسند اور دہشت گرد گردانا جا رہا ہے۔ مرزا قادیانی کے دعوی نبوت کی بنیاد انکار جہاد ہے اور سامراجی طاقتیں اور استعماری قوتیں عالمی سطح پر جہاد کی فرضیت کا مزاق اڑا رہی ہیں۔ دہشت گردی کے نام پر افغانستان، عراق، لیبیااور تیونس جیسے ممالک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی۔ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کا تحفظ کرنے میں دینی مدارس کے علماء اور طلباء اور مذہبی جماعتیں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرزاقادیانی کی کتابیں کذب و ارا، تحریف و الحاداور تضادات کا مجموعہ ہیں۔ مرزا قادیانی اپنی تحریروں کی رو سے نامل اور شریف انسان ثابت نہیں عقیدہ ختم نبوت روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ ایمان کے تحفظ کا آزمودہ نسخہ صلحاء اور اہل حق سے روحانی و اصلاحی تعلق جوڑنا ہے۔ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانا مجاہدین ختم نبوت اور اراکین پارلیمنٹ کا تاریخی کارنامہ ہے ملکی سلامتی و استحکام کے لئے ضروری ہے کہ دوہری شہریت اور گرین کارڈ کے حامل قادیانی افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔