زلزلے سے جاں بحق افراد کے ورثاء میں 6,6 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

زلزلے سے جاں بحق افراد کے ورثاء میں 6,6 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

مردان (بیورورپورٹ) حالیہ زلزلہ کے دوران فوت شدہ افراد کے ورثا ء میں امداد ی چیک تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب کمشنر مردان ڈویژن کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت کمشنر مردان خالد حسین نے کی۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان، مجاہد خان ، ڈیڈک چےئرمین مردان افتخار علی مشوانی، ایم پی اے طفیل انجم اور ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے فوت شدہ افراد کے ورثا میں 6,6لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے۔ کمشنر مردان ڈویژن نے حالیہ زلزلہ سے نقصانات کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع مردان میں کل پانچ افرادجاں بحق ہوئے۔ جن میں دو مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ کل 142افراد زخمی ہوئے۔ شدید زلزلہ سے 1093 عوامی عمارتوں جبکہ 173 سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کے زلزلہ متاثرین کے لئے 2ارب روپے امداد کا اعلان کیاہے۔ جس میں ضلع مردان کیلئے 127ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نقصانات کے ازالہ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی میں پاک آرمی کے نمائندے شامل ہیں۔ جو کہ 72گھنٹوں میں ضلع انتظامیہ کو رپورٹ دینگے۔

مزید : پشاورصفحہ اول