کراچی ،رینجرز کا لیاقت آباد میں آپریشن ، 7افراد زیر حراست

کراچی ،رینجرز کا لیاقت آباد میں آپریشن ، 7افراد زیر حراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 7افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب واقع محمدی کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کرکے 7افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔حراست میں لیے گئے افراد کو تعلق سیاسی جماعت ہے جبکہ انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ اس دران علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا تھا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر