کراچی :حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی :حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ایف آئی اے نے ایک ٹریول ایجنسی کے باہر چھاپہ مارکر حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کام میں ملوث ملزم جاوید باوانی کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے بینکنگ سرکل نے پولانی ٹریول ایجنسی کے باہر چھاپہ مار کرحوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم جاوید باوانی گرفتار کیاہے ۔ ملزم کے قبضے سے 8 لاکھ ڈالر مالیت کی بنک ٹی ٹی ، ایم ٹیز برآمد کرلیں ۔ ملزم ا سٹیٹ بنک کے لائسنس کے بغیر حوالہ ہنڈی کا کام کر رہا تھا ۔ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ وہ اپنے بھائی شعیب باوانی اور صفوان پولانی کے ساتھ مل کرغیر قانونی کاروبار کر رہا تھا ۔ایف آئی اے نے جاوید باوانی ، شعیب باوانی اور صفوان پولانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر