الخدمت فاؤنڈیشن عوام کی خدمت کررہی ہے،تبسم جعفری
میر پور خاص(خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ مختلف شعبہ جات میں عوام کی خدمت کررہی ہے، ان میں سے شعبہ صحت کے تحت سندھ غریب عوام کو معیاری اور سستی طبی امداد فراہمی کا دائرہ مسلسل بڑھ رہاہے ،الخدمت کے شعبہ صحت سے سالانہ لاکھوں افراد مستفید ہورہے ہیں ۔یہ بات الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے میرپور خاص میڈیکل سینٹر کے دورے کے موقع پر کہی،انہوں نے انتظامیہ کے ساتھ میڈیکل سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں کام کرنیوالے پیرا میڈیکل اسٹاف سے ان کے شعبے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف مریضوں کوطبی امداد میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ،بہترین اخلاق سے مریضوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے،الخدمت کا مشن غریب عوام کی مدد کرانا ہے ، یہی وجہ ہے کہ الخدمت نے مختصر عرصے میں 8میڈیکل سینٹر تعمیر کیے ،اہل خیر حضرات کے تعاون سے مزید طبی مراکزقائم کرینگے۔